راہ ھدیٰ

by Other Authors

Page 64 of 198

راہ ھدیٰ — Page 64

آیت مجھ پر بطور الهام نازل ہوئی ہے۔اور یہ کوئی قابل اعتراض بات نہیں ہے۔جیسا کہ آپ اسی فصل کے عقیدہ نمبرا کے جواب میں اس کی تفصیل پڑھ چکے ہیں۔سر راہ ہم آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ حملہ آور لدھیانوی صاحب کی نظریا تو امت کے گذشتہ صالحین کے اقوال پر پڑی ہی نہیں یا پھر حضرت مرزا صاحب پر حملہ کرتے وقت انہوں نے قارئین سے ان کو چھپا لیا ہے۔چنانچہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک مقام دنی فتدلی اگرچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ہی مختص ہے۔مگر ہر وہ مومن جو کمینگی کی پستی سے نکل آئے ایک رنگ میں اس مقام رفع کی زیارت کی سعادت پاتا ہے۔" آپ فرماتے ہیں :- " ازین حضیض دنا ء ت چو بگذری شائد که تا دنی قندلی صعود خود بینی دیوان معین الدین ردیف الياء ) کہ اگر تو کمینگی کی پستی سے باہر نکل جائے تو روحانی بلندیوں میں ترقی کرتے کرتے دنی ندلی کے مقام پر چڑھ جائے گا۔اسی طرح بحر العلوم مولوی عبدالعلی صاحب فرماتے ہیں۔وایس مقام باصالت خاص به خاتم النبیین است و به وراثت کمال متابعت او کمل اولیاء رازین خطی است " (مثنوی دفتر دوئم حاشیه صفحه ۷۷ ) یعنی قاب قوسین کا یہ مقام اصلی طور پر تو خاتم النبین کے ساتھ مختص ہے اور کامل درجہ کے اولیاء کو بھی آپ کی کامل اتباع کے نتیجہ میں وراثت کے طور پر اس مقام سے حصہ ملتا ہے۔عقیدہ نمبر " اس عنوان کے تحت لدھیانوی صاحب لکھتے ہیں۔" قرآنی عقیدہ ہے کہ اللہ تعالی اور اس کے فرشتے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتے ہیں مگر قادیانی عقیدہ ہے کہ خدا عرش پر مرزا صاحب کی تعریف کرتا ہے اور اس پر درود بھیجتا ہے " (صفحہ ۲۰) یہاں لدھیانوی صاحب نے حسب عادت ایک تو اپنی اسی کمینگی کو دہرایا ہے کہ سراسر ظلم اور