راہ ھدیٰ

by Other Authors

Page 63 of 198

راہ ھدیٰ — Page 63

عقیدہ نمبر ۱۰ اس عنوان کے تحت لدھیانوی صاحب لکھتے ہیں کہ قرآنی عقیدہ ہے کہ قاب قوسین کا مقام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے مختص ہے مگر قادیانی عقیدہ ہے کہ یہ منصب مرزا صاحب کو حاصل ہے۔" (صفحہ ۱۹) معزز قارئین ! یہ بھی وہی افتراء چل رہا ہے جسے لدھیانوی صاحب مختلف نمبروں کے تحت لاتے ہیں۔اس کا کافی و شافی جواب دیا جا چکا ہے۔یہاں صرف مرزا صاحب کی حسب ذیل عبارتوں پر اکتفا کرتے ہیں جو حضرت مرزا صاحب پر ایسا بیہودہ الزام لگانے والے کو مفتری ثابت کرنے کے لئے کافی ہیں۔اور اس بات پر ہمیشہ کے لئے گواہ ہیں کہ حضرت مرزا صاحب آیت دنی فَتَدَلَّى فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ او ادنی کا مصداق ہر چند کہ یہ آپ پر بھی الہام ہوئی ، اپنے آقا و موٹی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہی یقین کرتے تھے۔آپ فرماتے ہیں۔سید الانبیاء و خیر الورئی مولانا و سید نا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ایک عظیم الشان روحانی حسن لے کر آئے جس کی تعریف میں یہی آیت کریمہ کافی ہے۔دنی فَتَدَلَّى الكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَو ادتي" (ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم روحانی خزائن جلد نمبر ۲۱ صفحه ۲۲۰) ایک اور جگہ فرماتے ہیں مقام شفاعت کی طرف قرآن شریف میں اشارہ فرما کر آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے انسان کامل ہونے کی شان میں فرمایا ہے دَتَی فَتَدَلَّى فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَى" ریویو آف ریلیجنز جلد انمبر ۵ صفحه ۱۸۳) علاوہ ازیں اپنی کتاب " سرمہ چشم آریہ " میں حضرت مرزا صاحب نے بڑی تفصیل کے ساتھ مذکورہ بالا آیت کی بیسیوں صفحات پر مشتمل انتہائی دقیق تفسیر بیان فرماتے ہوئے اپنے آقا و مولی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو ہی اس مقام ارفع و اعلیٰ و اکمل کا مصداق قرار دیا ہے۔اصل بات صرف اتنی ہے حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ یہ