راہ ھدیٰ — Page 61
ہم کس زبان سے خدا کا شکر کریں جس نے ایسے نبی کی پیروی ہمیں نصیب کی، جو سعیدوں کی ارواح کے لئے آفتاب ہے۔جیسے اجسام کیلئے سورج وہ اندھیرے کے وقت ظاہر ہوا اور دنیا کو اپنی روشنی سے روشن کر گیا۔وہ نہ تھکا نہ ماندہ ہوا جب تک کہ عرب کے تمام حصہ کو شرک سے پاک نہ کر دیا۔وہ اپنی سچائی کی آپ دلیل ہے کیونکہ اس کا نور ہر ایک زمانہ میں موجود ہے اور اس کی کچی پیروی انسان کو یوں پاک کرتی ہے کہ جیسا ایک صاف اور شفاف دریا کا پانی میلے کپڑے کو۔" چشمه معرفت حصہ دوم صفحه ۲۸۹ ، روحانی خزائن جلد نمبر ۲۳ صفحه ۳۰۳٬۳۰۲) پھر فرماتے ہیں :- ہم جب انصاف کی نظر سے دیکھتے ہیں تو تمام سلسلہ نبوت میں سے اعلیٰ درجہ کا جوانمرد نبی اور زندہ نبی اور خدا کا اعلیٰ درجہ کا پیارا نبی صرف ایک مرد کو جانتے ہیں یعنی وہی نبیوں کا سردار - رسولوں کا فخر - تمام مرسلوں کا سرتاج جس کا نام محمد مصطفی احمد مجتبیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔جس کے زیر سایہ دس دن چلنے سے وہ روشنی ملتی ہے جو پہلے اس سے ہزار برس تک نہیں مل سکتی تھی۔۔۔۔۔سو آخری وصیت یہی ہے کہ ہر روشنی ہم نے رسول نبی امی کی پیروی سے پائی ہے اور جو شخص اس کی پیروی کرے گا وہ بھی پائے گا۔" پھر لکھتے ہیں :۔) سراج منیر صفحہ ۷۲ روحانی خزائن جلد نمبر ۱۲ صفحه ۸۲) اگر میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی امت نہ ہوتا۔اور آپ کی پیروی نہ کرتا تو اگر دنیا کے تمام پہاڑوں کے برابر میرے اعمال ہوتے تو پھر بھی میں کبھی یہ شرف مکالمہ و مخاطبہ ہرگز نہ پاتا۔" تجلیات الیه صفحه ۲۴ صفحه ۲۵ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۴۱۴۴۴ پھر اپنے اردو منظوم کلام میں فرماتے ہیں۔ہر طرف فکر کو دوڑا کے تھکایا ہم نے کوئی دیں دین محمد " سا نہ پایا ہم نے کوئی مذہب نہیں ایسا کہ نشاں دکھلائے یہ ثمر باغ محمد سے ہی کھایا ہم نے