راہ ھدیٰ

by Other Authors

Page 51 of 198

راہ ھدیٰ — Page 51

۵۱ ہے اور ایمان لاتا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی قادر یکتا نے بھیجا ہے تو بے شک اگر اس کلمہ پر اس کا خاتمہ ہو تو نجات پا جائے گا۔۔۔۔۔خدا کو واحد لاشریک سمجھنا اور ایسا مہربان خیال کرنا کہ اس نے نہایت رحم کر کے دنیا کو ضلالت سے چھڑانے کے لئے اپنا رسول بھیجا جس کا نام محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔یہ ایک ایسا اعتقاد ہے کہ اس پر یقین کرنے سے روح کی تاریکی دور ہوتی ہے اور نفسانیت دور ہو کر اس کی جگہ توحید لے لیتی ہے۔آخر توحید کا زبردست جوش تمام دل پر محیط ہو کر اسی جهان میں بہشتی زندگی شروع ہو جاتی ہے۔" فرمایا۔( نور القرآن ۲ صفحه ۴۳ روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۴۹) نجات اپنی کوشش سے نہیں بلکہ خدا کے فضل سے ہوا کرتی ہے اس فضل کے حصول کے لئے خدا تعالٰی نے اپنا جو قانون ٹھرایا ہوا ہے۔وہ اسے کبھی باطل نہیں کرتا وہ قانون یہ ہے۔إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ لَا تَبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللَّهُ اور وَمَن يَبْتَغِ غَيْرَ الْإِسْلَامِ دِينًا فَلَنْ يُقْبَلُ مِنْه - - ( ملفوظات جلد ۴ صفحه ۲۰۶) فرمایا۔” اب آسمان کے نیچے فقط ایک ہی نبی اور ایک ہی کتاب ہے۔یعنی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم جو اعلیٰ و افضل سب نبیوں سے اور اتم و اکمل سب رسولوں سے اور خاتم الانبیاء اور خیر الناس ہیں۔جن کی پیروی سے خدائے تعالی ملتا ہے اور ظلماتی پردے اٹھتے ہیں اور اس جہان میں کچی نجات کے آثار نمایاں ہوتے ہیں اور قرآن شریف جو کچی اور کامل ہدایتوں اور تاثیروں پر مشتمل ہے۔جس کے ذریعہ سے حقانی علوم اور معارف حاصل ہوتے ہیں اور بشری آلودگیوں سے دل پاک ہوتا ہے۔اور انسان جہل اور غفلت اور شبہات کے حجابوں سے نجات پا کر حق الیقین کے مقام تک پہنچ جاتا ہے۔" برا حسین احمدیہ طبع اول حاشیه در حاشیہ نمبر ۳ صفحه ۴۶۷ لدھیانوی صاحب ! مرزا صاحب جو مہدی معہود اور مسیح موعود ہونے کے دعوے دار ہیں ان پر اعتراض کرنے سے پہلے ذرا اس طرف بھی توجہ فرمائیں کہ مولوی رشید احمد صاحب گنگوہی جنہیں آپ کا دیوبندی فرقہ ایک بزرگ ولی اللہ بلکہ مجدد تسلیم کرتا ہے انہوں نے کئی