راہ ھدیٰ — Page 44
این چشمہ رواں کہ مخلق خدا وہم یک قطره ز بحر کمال محمد است یعنی معارف و حقائق کا جو چشمہ میں خدا کی مخلوق میں تقسیم کر رہا ہوں یہ میرا مال نہیں بلکہ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے کمالات کے سمندر کے بے شمار قطروں میں سے ایک قطرہ ہے۔نیز فرمایا فرمایا : وہ پیشوا ہمارا جس سے ہے نور سارا نام اس کا ہے محمد دلبر مرا یہی ہے اس نور پر فدا ہوں اس کا ہی میں ہوا ہوں وہ ہے میں چیز کیا ہوں بس فیصلہ یہی ہے سب ہم نے اس سے پایا شاہد ہے تو خدایا وہ جس نے حق دکھایا وہ مہ لقا یہی ہے ( قادیان کے آریہ اور ھم روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه (۴۵۶) خداوند کریم نے اس رسول مقبول کی متابعت اور محبت کی برکت سے اور اپنے پاک کلام کی پیروی کی تاثیر سے اس خاکسار کو اپنے مخاطبات سے خاص کیا ہے اور علوم لدنیہ سے سرفراز فرمایا ہے اور بہت سے اسرار مخفیہ سے اطلاع بخشی ہے اور بہت سے حقائق اور معارف سے اس ناچیز کے سینہ کو پر کر دیا ہے اور بارہا بتلا رہا ہے کہ یہ سب عطیات اور عنایات اور یہ سب تفضلات اور احسانات اور یہ سب تلطفات اور توجہات اور یہ سب انعامات اور تائیدات اور یہ سب مکالمات اور مخاطبات نیکن متابعت و محبت حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔جمال مشین در من اثر کرد وگرنه من همان خاکم که هستم ، et برا حسین احمدیہ روحانی خزائن جلد ا صفحه ۶۲۴۴۶۳ حاشیہ نمبر ۱۱)