راہ ھدیٰ

by Other Authors

Page 19 of 198

راہ ھدیٰ — Page 19

یعنی حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا مشکوۃ باطن ہی محمدی ولایت خاصہ ہے اور وہی بجنسہ خاتم الاولیاء حضرت امام مہدی علیہ السلام کا مشکوۃ باطن ہے۔کیونکہ امام موصوف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ہی مظہر کامل ہیں۔اس عبارت میں بھی امام مہدی کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات کا مظہر اور بروز قرار دیا گیا ہے۔(۵) عارف ربانی محبوب سبحانی حضرت سید عبدالکریم جیلانی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں:۔اس (یعنی امام مہدی - ناقل) سے مراد وہ شخص ہے جو صاحب مقام محمدی ہے اور ہر کمال کی بلندی میں کامل اعتدال رکھتا ہے۔" انسان کامل اردو - باب نمبر 4 - علامات قیامت کے بیان میں۔صفحه ۲۷۰ مطبوعہ اسلامیہ سٹیم پریس لاہور بار اول ) (۲) حضرت خواجہ غلام فرید رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں :- حضرت آدم صفی اللہ سے لے کر خاتم الولایت امام مهدی تک حضور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم بارز ہیں۔پہلی بار آپ نے حضرت آدم علیہ السلام میں بروز کیا ہے اور پہلے قطب حضرت آدم علیہ السلام ہوئے ہیں۔دوسری بار حضرت شیث علیہ السلام میں بروز کیا ہے اس طرح تمام انبیاء اور رسل صلوات اللہ صحیحم میں بروز فرمایا ہے یہاں تک کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنے جسد عصری ( جسم ) سے تعلق پیدا کر کے جلوہ گر ہوئے اور دائرہ نبوت کو ختم کیا۔اس کے بعد حضرت ابو بکر صدیق میں بروز فرمایا ہے پھر حضرت عمر میں بروز فرمایا پھر حضرت عثمان میں بروز فرمایا۔اس کے بعد حضرت علی میں بروز فرمایا ہے۔اس کے بعد دوسرے مشائخ عظام میں نوبت یہ نوبت بروز کیا ہے۔اور کرتے رہیں گے حتی کہ امام مہدی میں بروز فرما دیں گے۔پس حضرت آدم سے امام مهدی تک جتنے انبیاء اور اولیاء قطب مدار ہوئے ہیں۔تمام روح محمد صلی اللہ علیہ وسلم