راہ ھدیٰ

by Other Authors

Page 18 of 198

راہ ھدیٰ — Page 18

یعنی آخری زمانے میں آنے والا مہدی احکام شرعیہ میں تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا تابع ہو گا۔لیکن علوم و معارف اور حقیقت میں آپ کے سوا تمام انبیاء اور اولیاء مہدی کے تابع ہونگے کیونکہ مہدی کا باطن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا باطن ہے۔یہ قول سید عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کا ہے۔اس میں بھی انہوں نے امام مہدی کے باطن کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا باطن قرار دے کر انہیں آپ کا عکس اور حل و بروز ہی قرار دیا ہے۔شیخ محمد اکرم صابری لکھتے ہیں : محمد بود که بصورت آدم در میداء ظهور نمود یعنی بطور بروز در ابتداء آدم ، روحانیت محمد مصطفیٰ صلی الله علیه و سلم در آدم متجلی شد و هم او باشد که در آخر بصورت خاتم ظاہر گردد یعنی در خاتم الولایت که مهدی است نیز روحانیت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ و سلم بروز و ظهور خواهد کرد و تصرفها خواهد نمود " (اقتباس الانوار صفحه ۵۲ مولفه شیخ محمد اکرم صابری) یعنی وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہی تھے جنہوں نے آدم کی صورت میں دنیا کی ابتدا میں ظهور فرمایا یعنی ابتدائے عالم میں محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی روحانیت بروز کے طور پر حضرت آدم میں ظاہر ہوئی اور محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم ہی ہونگے جو آخری زمانہ میں خاتم الولایت امام مہدی کی شکل میں ظاہر ہونگے یعنی محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی روحانیت مہدی میں بروز اور ظہور کرے گی۔اس عبارت میں بھی امام مہدی کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا بروز قرار دیا گیا ہے۔(۴) حضرت ملا جامی خاتم الولایت امام مہدی کے درجے کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں " فمشكوة خاتم الانبياء هي الولاية الخاصة المحمدية وهي بعينها مشكوة خاتم الاولياء لانه قائم بمظهريتها ( شرح فصوص الحکم ہندی صفحہ ۲۹ )