راہ ھدیٰ

by Other Authors

Page 171 of 198

راہ ھدیٰ — Page 171

(صفحه ۳۶) ہیں اور وہ جو مسیح کو زندہ آسمان پر بٹھا رکھا ہے اس سے عیسائی عقیدہ کو تقویت ملتی ہے۔لدھیانوی صاحب مزید لکھتے ہیں ” اگر مرزا صاحب " بروز محمد “ ہونے کی وجہ سے ”عین محمد " ہیں تو " بروز خدا " ہونے کی وجہ سے خدا کیوں نہیں ؟ یہ بھی وہی لغو ایچ پیچ ہیں جن کا بار بار کافی و شافی جواب دیا جا چکا ہے۔معلوم ہوتا ہے کہ آپ کو احمدیت کا فہم ہی کوئی نہیں۔کیا آپ کو احمدیت کا مطالعہ کرنے کے بعد یہ سمجھ آئی ہے؟ حضرت مرزا صاحب کا اپنے متعلق اور ساری جماعت احمدیہ کا آپ کے متعلق کبھی ایک لمحہ کے لئے بھی یہ عقیدہ نہیں ہوا کہ نعوذ باللہ " بروز محمد " ہونے کا یہ مطلب ہے کہ آپ جسما و روحا و شخصیتا محمد تھے۔یا آپ کے ہم مرتبہ تھے اور وہی تشریعی نبوت آپ کو عطا ہوئی جو حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو عطا ہوئی۔اور اسی طرح آزاد نبی تھے۔اور کسی دوسرے نبی کی غلامی نہیں کی۔جس طرح محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم آزاد نبی تھے اور کسی دوسرے نبی کی غلامی نہیں کی۔یہ تمام عقائد باطل ، فاسد اور غیر اسلامی ہیں اور جماعتِ احمدیہ کا ان عقائد سے کوئی تعلق نہیں۔یہ بخشیں پہلے بھی بارہا اٹھ چکی ہیں کہ بروز محمد ہیں تو کن معنوں میں اور عین محمد ہیں تو کس طرح۔اور آئندہ بھی حسب موقع یہی گفتگو پھر ہو گی۔اس لئے ان حصوں کا غور سے مطالعہ کریں اور بچی توبہ کریں کہ آپ نے احمدیت کو سمجھے بغیر اپنے تصور سے ایک دین گھڑ کر احمدیوں کی طرف منسوب کر دیا اور پھر اس پر تابڑ توڑ حملے شروع کر دیئے۔خدا تعالیٰ آپ کو کچی توبہ اور استغفار کی توفیق عطا فرمائے۔آمین لدھیانوی صاحب۔مزید لکھتے ہیں ” اگر مرزا صاحب بروز محمد ہونے کی بنا پر آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی نبوت کے کمالات حاصل کر چکے ہیں تو بروز خدا ہونے کی وجہ سے ان کے خدائی مع اپنے تمام صفات اور کمالات کے کیوں حاصل نہیں " ہم یہ بات بار بار کھول چکے ہیں کہ قرآن کریم نے آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ ور میرا صلی یہاں تک بھی فرمایا ہے۔إِنَّ الَّذِينَ يُبَايِعُونَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُونَ اللَّهَ يَدُ اللهِ فَوقَ النديين (ع ) ترجمہ۔وہ لوگ جو تیری بیعت کرتے ہیں وہ صرف اللہ کی بات کرتے ہیں اللہ باباتہ ان کے ہاتھ پر ہے۔(1)