راہ ھدیٰ

by Other Authors

Page 164 of 198

راہ ھدیٰ — Page 164

MM انا انزلناه قريبا من القاديان و بالحق انزلناه وبالحق نزل۔۔۔۔۔یعنی ہم نے ان نشانوں اور عجائبات کو اور نیز اس الہام پُر از معارف و حقائق کو قادیان کے قریب اتارا ہے۔اور ضرورت حقہ کے ساتھ اتارا ہے۔اور بضرورت حقہ اترا ہے۔" (براہین احمدیہ حصہ چهارم صفحه ۴۹۸ حاشیه در حاشیه نمبر ۳ روحانی خزائن جلد۱) ایک اور جگہ لکھا ہے۔" اس الہام پر نظر غور کرنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ قادیان میں خدائے تعالی کی طرف سے اس عاجز کا ظاہر ہونا الہامی نوشتوں میں بطور پیشگوئی کے پہلے سے لکھا گیا تھا۔" (ازالہ اوہام صفحہ ۷۳ حاشیہ روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۳۹ حاشیه ) اس جواب کے ساتھ ہی قارئین کو یہ بھی ملحوظ خاطر رہے کہ یہاں مولوی صاحب نے تو صرف اسی ایک کشف کا ذکر کیا ہے لیکن مولوی حضرات براہین احمدیہ میں مذکور حضرت مرزا صاحب کے ایک اور کشف کو بھی تند نگاہوں سے دیکھتے ہیں کہ جس میں آپ نے ایک نظارہ دیکھا کہ گویا آپ ایک معصوم اور چھوٹے بچے کی طرح ہیں اور کیا دیکھتے ہیں کہ یکدفعہ چند آدمیوں کے جلد جلد آنے کی آواز آتی ہے جیسی بسرعت چلنے کی حالت میں آواز آتی ہے۔پھر اسی وقت پانچ آدمی نہایت وجیہہ اور مقبول اور خوبصورت سامنے آجاتے ہیں یعنی سرور دو عالم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ، حضرت علی رضی اللہ عنہ ، حضرت حسن اور حضرت حسین رضی اللہ عنما اور حضرت فاطمتہ الزھراء رضی الله عنها - اور یہ سب ایک کمرے میں کھڑے ہیں۔۔اور ان میں سے ایک نے شاید حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے نہایت محبت اور شفقت سے ایک شفیق اور مہربان ماں کی طرح آپ کو اپنے ساتھ لگا لیا اس طرح کہ آپ کا سر حضرت فاطمتہ کی ران پر رکھا گیا۔یہ ایک کشف تھا جس کا ظاہری اور جسمانی خیالات سے کوئی تعلق نہیں تھا۔لیکن مولوی حضرات ہیں کہ اس کشف کو ظاہر پر محمول کر کے اپنے ذہنوں کا گند ظاہر کرتے چلے جا رہے ہیں۔حضرت مرزا صاحب پر تو یہ عناد اور بغض کی وجہ سے ایسے اتہام لگاتے چلے جا رہے ہیں کہ جن کی شریعت اسلامیہ کلیتہ اجازت نہیں دیتی لیکن سلسلہ قادریہ مجددیہ کے مشہور بزرگ پیر طریقت ہادی شریعت حضرت شاہ محمد آفاق نے جو کشف دیکھا (جس کا حوالہ پہلے گزر چکا ہے ) اس کے پیش نظر مولوی حضرات کیا فتویٰ صادر فرمائیں گے ؟