راہ ھدیٰ

by Other Authors

Page 138 of 198

راہ ھدیٰ — Page 138

پس جب خدا تعالٰی نے باقی رسولوں کی طرح حضرت خاتم الانبیاء محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی عہد لیا تھا تو نعوذ باللہ خدا نے خود محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک کی؟ حد سے زیادہ جہالت اور عناد کا غبار مولوی صاحب کے سر کو چڑھا ہوا ہے۔وہ شاعر تو اس آیت کریمہ کا حوالہ دے رہا ہے اور استدلال کر رہا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی شخص نے بطور نبی نہیں آنا تھا تو پھر قرآن کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو خاص طور پر اس میثاق نبوی میں کیوں شامل کرتا ہے اور خدا تعالیٰ کھلم کھلا یہ اظہار کیوں کرتا ہے کہ جب ہم نے نبیوں سے اقرار لیا کہ جب وہ نہیں آئیں گے جو پہلوں کی تصدیق کرنے والے ہوں گے تو پھر ضرور ان پر ایمان لانا اور ان کی تصدیق کرنا۔پس یہ ایک علمی نکتہ ہے جو یہاں بیان ہو رہا ہے اور اگر گستاخی ہے تو مولوی صاحب کو خبردار ہو جانا چاہئے کہ دراصل یہ گستاخی وہ کلام الہی کی طرف منسوب کر رہے ہیں۔