راہ ھدیٰ

by Other Authors

Page 127 of 198

راہ ھدیٰ — Page 127

۲۷ وار واقعات سناتے کہ انہوں نے فلاں سے سنا اور فلاں نے فلاں سے سنا بلکہ اہل بیت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں ان کی پرورش ہوئی۔اور جو باتیں وہ وہاں سنتے تھے۔وہی بیان فرما دیتے تھے۔اس لئے ان کی بیان فرمودہ روایت کو دوسرے پیمانے سے نہیں پر کھا جائے گا بلکہ ان بزرگ ائمہ کے مقام اور ان کی نیکی اور تقویٰ کے اعلیٰ مقام اور مرتبہ کو ملحوظ رکھتے ہوئے جو یہ آنحضرت کی طرف منسوب کریں اسے بدرجہ اولی ملحوظ رکھنا ہو گا۔یہ مولوی صاحب مانیں یا نہ مائیں کروڑہا شیعہ امام باقر کی اس روایت کو ہی ماننے پر مجبور ہیں اور سنی علماء میں سے بھی ایک تعداد اس روایت کا احترام کرتی آئی ہے اور لدھیانوی صاحب جیسے سکج بحث بھی اس حقیقت سے بہرحال انکار نہیں کر سکتے کہ یہ حضرت مرزا صاحب کی بنائی ہوئی پیشگوئی نہیں۔اگر بنائی ہے تو پھر ضرور امام باقر نے بنائی ہے۔پس کیا امام باقر نے امام مہدی کی رسول اللہ پر فضیلت ثابت کرنے کے لئے ایسا کیا تھا ؟ ضمناً یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ یہ روایت حدیث کی کتاب دار قطنی میں موجود ہے جسے سنی علماء ایک پائے کی کتاب تسلیم کرتے ہیں۔علاوہ ازیں یہ امر بھی ملحوظ خاطر رہے کہ مولوی صاحب نے اپنی بد دیانتی کا یہاں بھی کرشمہ دکھایا ہے جس نظم سے یہ شعر لیا ہے اس میں یہ شعر بھی ہے واني لظل ان يخالف اصله فما فيه في وجهی بلوح و يزهر یعنی سایہ کیونکر اپنے اصل سے مخالف ہو سکتا ہے پس وہ روشنی جو اس میں ہے وہ مجھ میں چمک رہی ہے۔نیز حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں جو کچھ میری تائید میں ظاہر ہوتا ہے دراصل وہ سب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات ہیں" ( تخمه حقیقته الوحی صفحه ۳۵) اس باب میں آخری کلام یہ ہے کہ حضرت مرزا صاحب کی یہ مذکورہ بالا عبارت جو ان تمام امور میں فیصلہ کن ہے ، لدھیانوی صاحب سادہ لوح عوام سے چھپاتے پھرتے ہیں جس کے بعد اس نوع کا یہ اعتراض جیسا انہوں نے کیا ہے مردود ہو جاتا ہے۔