راہ ھدیٰ

by Other Authors

Page 128 of 198

راہ ھدیٰ — Page 128

عقیدہ نمبر؟ ۲۸ تین ہزار اور تین لاکھ کا فرق اس عنوان کے تحت لدھیانوی صاحب نے دو اقتباس درج کئے ہیں ” تین ہزار معجزات نے دو " ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ظہور میں آئے " (تحفہ گولڑویہ صفحه ۶۳) " میری تائید میں اس خدا نے وہ نشان ظاہر فرمائے ہیں کہ۔۔۔۔۔۔اگر میں ان کو فردا فردا شمار کروں تو میں خدا کی قسم کھا کر کہہ سکتا ہوں کہ وہ تین لاکھ سے بھی زیادہ ہیں" ( حقیقت الوحی صفحہ ۶۷) (کتابچہ لدھیانوی صاحب صفحه (۳۹) معزز قارئین! یہ دونوں باتیں مرزا صاحب نے کسی ایک کتاب میں اکٹھی ایک جگہ بیان نہیں کیں تا یہ کہا جاسکے کہ مرزا صاحب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ موازنہ کر کے اپنے آپ کو افضل ثابت کر رہے ہیں۔بلکہ یہ دو متفرق کتابوں سے علیحدہ علیحدہ فقرے اُچک کر ان دونوں کو اوپر نیچے درج کر کے اس کے اوپر اپنی مرضی کا عنوان لگا کر یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ گویا مرزا صاحب نے اس معاملہ میں اپنا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا موازنہ کر کے اپنی افضلیت کو ثابت کیا ہے۔حالانکہ ایسا نہیں ہے۔دو مختلف کتابوں سے یہ دونوں الگ الگ عبارتیں مولوی صاحب اس طرح پیش کرتے ہیں جس طرح نعوذ باللہ مرزا صاحب حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابل پر اپنے معجزات کی تعداد بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں اور اس طرح سخت گستاخی کے مرتکب ہو رہے ہیں اس اعتراض کا بارہا پہلے جواب دیا جا چکا ہے جو شخص اپنے وجود کو اور اپنی تمام کرامات کو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اعجاز کا ایک قطرہ قرار دے اس کے متعلق اس قسم کی زبان درازیاں کیا کسی شریف النفس کو زیب دیتی ہیں ؟ دیکھئے کہ جب حضرت مرزا صاحب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنا موازنہ کرتے ہیں تو کس رنگ میں کرتے ہیں۔فرمایا