راہ ھدیٰ

by Other Authors

Page 98 of 198

راہ ھدیٰ — Page 98

۹۸ اسم محمد کی تصدیق میں اس لئے دوسرے انبیاء کی تصدیق شامل ہو جاتی ہے ، خواہ وہ بعد میں ہوں یا پہلے ہوں کہ قرآن کریم وہ کتاب ہے جس نے دیگر تمام انبیاء کی تصدیق بنائے ایمان میں داخل کر دی اور اسلام ہی وہ مذہب ہے جس نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے والے ہر شخص پر لازم کر دیا کہ محض یہ ایمان کافی نہیں جبکہ تم خدا کے دیگر انبیاء میں کسی ایک کا انکار کرنے والے ہو۔پس یہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا عظیم احسان ہے کہ آپ دوسرے انبیاء" کے بھی مصدق بن گئے خواہ وہ دنیا میں کہیں بھی کسی بھی زمانہ میں پیدا ہوئے ہوں۔یہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی امتیازی شان ہی ہے جس کو بیان کرتے ہوئے مصنف کتاب " کلمتہ الفصل " نے معترض کو سمجھانے کی کوشش کی کہ ہمارے آقا و مولیٰ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایسا مقام ہے کہ ان کے نام میں ہر نبی کی تصدیق شامل ہو گئی۔تمہارے اور ہمارے درمیان فرق صرف یہ ہے کہ تم صرف گذشتہ انبیاء کی تصدیق اس نام میں سمجھتے ہو ، ہم اس کی پیشگوئی کے مطابق ظاہر ہونے والے امام مہدی کو بھی جس کا درجہ ہم امتی نبی کا درجہ سمجھتے ہیں اس تصدیق میں داخل سمجھتے ہیں۔پس محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا کلمہ پڑھنے والے کے لئے کسی اور کا کلمہ پڑھنے کی ضرورت نہیں کیونکہ ہر کلمہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے کلمہ میں داخل ہو چکا ہے۔جیسا کہ ابراہیم علیہ السلام ، موسیٰ علیہ السلام اور عیسی علیہ السلام و دیگر انبیاء کو نبی اللہ تسلیم کرنے والے پر یہ حاجت نہیں رہی کہ ابراہیم رسول الله ، موسیٰ رسول الله ، عیسی رسول اللہ یا کسی اور نبی کا کلمہ پڑھے ، اسی طرح احمدیوں کے لئے ہر گز ضروری نہیں کہ محمد رسول اللہ کا کلمہ پڑھنے کے بعد احمد رسول اللہ کا کلمہ پڑھنا شروع کر دیں۔یہ وہ نہایت عالمانہ اور عارفانہ نکتہ تھا جسے سمجھانے کی حضرت مرزا بشیر احمد صاحب مصنف کتاب " كلمته الفصل " نے کوشش فرمائی لیکن انہوں نے یہ خیال نہ کیا کہ ان کے مخاطبین میں بہت سارے نبی بھی شامل ہیں جو حسن نیت کے ساتھ محض بات سمجھنے والے نہیں بلکہ محض اعتراض برائے اعتراض کرتے ہیں اور حق جوئی سے ان کی کوئی غرض نہیں۔یہ لدھیانوی صاحب بھی اسی قبیل کے لوگوں میں صف اول میں ہیں۔مولوی صاحب ! جو بات ہم