راہ ھدیٰ

by Other Authors

Page 94 of 198

راہ ھدیٰ — Page 94

مثنوی میں فرماتے ہیں۔کہ نبی وقت خویش است زان که او نور نبی آمد مرید پدید ( مثنوی دفتر پنجم زیر عنوان در بیان آنکه ماسوی الله همه آکل و ماکول اند ) که پیر حکمت جو سلوک کی منازل سے آشنا ہوتا ہے وہ نبی وقت ہوتا ہے حضرت ابو الحسن خرقانی رحمتہ اللہ علیہ نے ایک مرتبہ فرمایا۔میں خدائے وقت ہوں اور مصطفائے وقت ہوں" ( تذكرة الاولياء اردو صفحہ ۳۶۸ باب ۷۷ حالات ابو الحسن خرقانی شائع کردہ ملک دین محمد اینڈ سنز لاہور) ظاہر ہے کہ حضرت فرقانی کلی اور بروزی طور پر ہی اپنے آپ کو خدا اور مصطفے قرار دے رہے ہیں نہ کہ حقیقی اور جسمانی طور پر۔اگر علی اور بروزی طور پر محمد کہنے کے سبب جماعت احمدیہ پر کلمہ طیبہ میں " محمد رسول اللہ " سے مراد مرزا غلام احمد قادیانی ہونے کا اعتراض درست ہے تو پھر مانا پڑے گا کہ حضرت فرقانی کلمہ طیبہ میں اللہ اور رسول سے مراد دونوں جگہ اپنا وجود لیتے ہیں۔دیوبندی فرقہ کے قابل احترام بزرگ مولوی اشرف علی صاحب تھانوی کو ان کے ایک مرید نے لکھا کہ کچھ عرصہ بعد خواب دیکھتا ہوں کہ کلمہ شریف لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ پڑھتا ہوں محمد رسول اللہ کی جگہ حضور (مولوی اشرف علی تھانوی - ناقل ) کا نام لیتا ہوں اتنے میں دل کے اندر خیال پیدا ہوا کہ مجھ سے غلطی ہوئی کلمہ شریف پڑھنے میں اس کو صحیح پڑھنا چاہئے اس خیال ته دوباره کلمه شریف پڑھتا ہوں۔۔۔۔لیکن زبان سے بے ساختہ بجائے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اشرف علی نکل جاتا ہے۔۔۔کلمہ شریف کی غلطی کے تدارک میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف پڑھتا ہوں لیکن پھر یہی کہتا ہوں ) - اللهم صل علی سیدناء ابرینا ، والنا اشرف علی" واب تماری مصاحب۔اس خلا کے جواب میں لکھتے ہیں۔