راہ ھدیٰ

by Other Authors

Page 93 of 198

راہ ھدیٰ — Page 93

رسول ہے۔ے۔حضرت مولانا شاہ نیاز احمد دہلوی نے تمام نبیوں کے بروز ہونے کا دعویٰ کیا چنانچہ آپ -A فرماتے ہیں آدم و شیت و نوح و ھوڈ غیر حقیقتم نه بود صاحب ہر عصر متم من نه منم نه من منم میٹی مریمی منم احمد ھاشمی منم حیدر شیر نر منم من نه منم نه من منم دیوان نیاز مطبوعہ ۱۲۹۰ھ صفحه (۲۲) یعنی آدم شیٹ ، نوح، ہود عینی مربی ، احمد ہاشمی ، حیدر شیر خدا بلکہ صاحب ہر عصر میں ہوں حضرت شاہ ولی اللہ صاحب محدث دہلوی فرماتے ہیں۔" كاتب الحروف نے حضرت والد ماجد کی روح کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی روح مبارک کے سائے میں لینے کی کیفیت کے بارے میں دریافت کیا تو فرمانے لگے یوں محسوس ہوتا تھا گویا میرا وجود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود سے مل کر ایک ہو گیا ہے۔خارج میں میرے وجود کی کوئی الگ حیثیت نہیں تھی۔" انفاس العارفین صفحه ۱۰۳ مصنفہ حضرت شاہ ولی اللہ صاحب محدث دہلوی مترجم سید محمد فاروق القادری ایم۔اے مطبوعہ مکتبہ جدید پریس لاہور ۳۳۹۴ ھ ناشر المعارف لاہور ) پھر حضرت شاہ صاحب اپنے چچا حضرت شیخ ابو الرضا محمد رحمتہ اللہ علیہ کی روایت بیان کرتے ہیں کہ حضرت پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کو میں نے خواب میں دیکھا جیسے مجھے اپنی ذات مبارک کے ساتھ اس انداز سے قرب و اتصال بخشا کہ جیسے ہم متحد الوجود ہو گئے ہیں اور اپنے آپ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا عین پایا " انفاس العارفین صفحہ ۱۹۶ ایضا ) حضرت مولانا جلال الدین رومی اپنے وقت کے مرشد کامل کی شان بیان کرتے ہوئے