راہ ھدیٰ — Page 92
_ 1 تک رخ باقی بچا ) تو کوئی مضائقہ نہ ہو گا۔پھر تذکرہ غوشیہ کے صفحہ ۳۲۰ پر لکھا ہے۔حضرت ابوبکر شبلی نے ایک مرید سے کہا تھا کہ لا الہ الا اللہ شبلی رسول اللہ کہو اس نے انکار کر دیا۔آپ نے اس کی محبت توڑ ڈالی" - ( تذکرة غوشیه صفحه ۳۲۰ ملفوظات و حالات سید غوث علی شاہ قلند ر پانی پتی۔مولفہ مولانا شاه گل حسن صاحب ( خلیفہ خاص) ناشر دار الاشاعت بالمقابل مولوی مسافر خانہ کراچی) لدھیانوی صاحب لیجئے ! ایک اور محمد معینیہ کا میدان کھل گیا اب اپنا ڈنڈا اٹھا کر شیلیوں کے پیچھے پڑ جائیں اور جب تک ان سب کے سر نہ توڑلیں اس وقت تک احمدی بیچاروں کی طرف رخ کرنے کا آپ کو کوئی حق نہیں ہے۔ہمارے امام حضرت مرزا غلام احمد قادیانی ہیں انہوں نے کبھی ایک مرتبہ بھی نہیں کہا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بجائے میرا یعنی غلام احمد قادیانی کا کلمہ پڑھا کرو۔ضمنا گذارش ہے کہ شیلیوں اور چشتیوں کے سر آپ نے کیا توڑنے ہیں آپ کے ڈنڈے تو کمزوروں پر پڑتے ہیں۔ہمیں تو فکر ہے کہ اس مہم میں خود آپ کے سر کی خیر ہو۔شیلیوں کے خلاف مزید آپ کے ہاتھ مضبوط کرنے کے لئے ایک اور دلچسپ حوالہ پیش خدمت ہے۔حضرت سید عبد الکریم جیلانی رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں کہ " الاتراه صلی اللہ علیہ و سلم لما ظهر في صورة الشبلى رضی اللہ عنہ قال الشبلي لتلميذه اشہدانی رسول الله و كان التلميذ صاحب كشف فعرفه فقال اشہدانک رسول الله ،، ( الانسان الكامل جلد نمبر ۲ باب ۶۰ صفحه ۱۰۳ اردو ترجمہ مولوی محمد ظہیر صاحب ظهیری الہوانی مطبوعہ فیض بخش سٹیم پریس فیروز پور شهر (۱۹۰۸) یعنی کیا تم نے اس پر غور نہیں کیا کہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے شبلی کی صورت میں ظہور فرمایا تو آپ نے ایک شاگرد سے جو صاحب کشف تھا فرمایا گواہی دو کہ میں (شیلی) اللہ کا رسول ہوں۔سو اس نے کہا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ یقینا تو اللہ کا