راہ ھدیٰ — Page 90
یعنی ابی بن کعب سید المرسلین ہیں اب کیا حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور ان کی بیعت کرنے والے صحابہ اور ازواج مطہرات رضی اللہ حنین کلمہ طیبہ میں محمد رسول اللہ سے مراد حضرت ابی بن کعب کا وجود لیتے تھے ؟ کیونکہ حضرت عمر خلیفہ راشد نے انہیں سید المرسلین کہہ کر انہیں نکلی اور بروزی طور پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم قرار دیا ہے۔(۲) حضرت سید عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ اپنے بارے میں فرماتے ہیں۔هذا وجود جدی محمد صلی اللہ علیہ وسلم لا وجود عبد القادر گلدسته کرامات صفحہ ۱۰ کتاب مناقب تاج الاولیاء صفحه ۳۵) کہ یہ عبد القادر کا وجود نہیں بلکہ میرے نانا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود ہے۔اس فقرہ میں بھی آپ نے اپنے وجود کو علی اور بروزی طور پر ہی محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود قرار دیا ہے۔(۳) سلسلہ احمدیہ کے مشہور معاند مولانا محمد عالم آسی کی کتاب " کاویہ علی الغاویہ " میں لکھا ہے۔" کتاب سیف ربانی صفحہ ۸۰ مصنفہ محمد مکی میں ہے کہ حضرت عبد القادر جیلانی " فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے ایک بار ایسا محو کر دیا کہ میں یوں کہہ رہا تھا کہ لو کان موسی حیالما و سعد الا اتباعی تو مجھے معلوم ہوا کہ میں فنافی الرسول ہوں۔پھر ایک دفعہ محو ہوا تو میں کہہ رہا تھا انا سید ولدادم و لا فخر جس سے معلوم ہو گیا کہ میں اس وقت محمد بن گیا تھا ورنہ ایسے لفظ بطور دعویٰ مجھ سے ظاہر نہ ہوتے۔ایک دفعہ آپ نے اپنے مرید سے فرمایا تھا کہ اتشهدانی محمد رسول الله تو مرید نے اس کی تصدیق کی تھی" کاویہ علی الغاویه صفحه ۴۹ بار اول مارچ ۶۱۹۳۱ ) اب کیا فتویٰ دیتے ہیں جناب لدھیانوی صاحب حضرت عبد القادر جیلانی اور آپ کو بزرگ اور ولی ماننے والوں پر۔جناب لدھیانوی صاحب آپ جس رسالہ میں یہ فتویٰ صادر فرمائیں اس کے نسخہ جات جماعت احمدیہ کے ممبران کو بھی ارسال فرما دیں۔(۴) حضرت بایزید بسطامی رحمتہ اللہ علیہ کے متعلق لکھا ہے کہ ان سے کسی نے پوچھا عرش کیا ہے ؟ فرمایا میں ہوں