راہ ھدیٰ

by Other Authors

Page 86 of 198

راہ ھدیٰ — Page 86

AY ہیں کہ وحی قرآنی اپنی تعلیم اور اپنے معارف اور برکات اور علوم میں ہر ایک وحی سے اقوئی و اعلیٰ ہے" (سرمه چشم آریہ حاشیه صفحه ۱۸۵ - صفحه ۱۸۶ روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۲۴۸ حاشیه ) مزید بیان فرمایا :- میرا دل اس یقین سے بھرا ہوا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا کلام قرآن شریف تمام برکات و یعنیہ کا مجموعہ ہے" پھر فرمایا سرمه چشم آریہ روحانی خزائن جلد نمبر ۲ صفحه (۱۸۸) بلاشبہ قرآن شریف کا کلام بلاغت اور حکمت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طاقت ذہنی سے بہت بلند بلکہ تمام مخلوقات کی طاقت سے برتر و اعلیٰ ہے اور بحجز علیم مطلق اور قادر کامل کے اور کسی سے وہ کلام بن نہیں سکتا “ فرمایا (فتح اسلام صفحہ ۲۲ حاشیه روحانی خزائن جلد نمبر ۳ صفحه ۲۲) میں اپنے دل کو قرآن کریم اور اس کے دقائق ، معارف اور نکات کی طرف مائل پاتا تھا۔قرآن نے مجھے محبت کی وجہ سے اپنا لٹو بنالیا ہے اور میں نے دیکھا ہے کہ وہ مجھے مختلف اقسام کے معارف اور قسم قسم کے پھل دیتا ہے جو کبھی بھی ختم نہیں ہونگے اور نہ انہیں مجھے سے ہٹایا جائے گا اور میں نے دیکھا ہے کہ قرآن کریم ایمان کو مضبوط کرتا اور یقین میں زیادتی کرتا ہے۔اور اللہ تعالیٰ کی قسم وہ ایک لاثانی موتی ہے اس کا ظاہر بھی نور ہے اور اس کا باطن بھی نور ہے اور اس کے ہر لفظ اور کلمہ میں نور ہے وہ ایک روحانی جنت ہے جس کے خوشے نہایت قریب ہیں اور اس کے نیچے نہریں بہتی ہیں۔ہر ثمر سعادت اس میں پایا جاتا ہے اور ( جرأت ایمان کے لئے ) ہر شعلہ اس سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔اس کے سوا محض خشک کانٹوں پر ہاتھ مارتا ہے۔اس کے فیض کے گھاٹ نہایت خوشگوار ہیں۔پس پینے والوں کو مبارک ہو میرے اندر اس کے ایسے نور ڈالے گئے ہیں کہ انہیں کسی اور طریق سے حاصل کرنا میرے لئے مشکل تھا اور اللہ تعالی کی قسم اگر قرآن کریم نہ ہوتا تو میری زندگی کا کوئی مزہ نہ ہوتا