راہ ھدیٰ

by Other Authors

Page 159 of 198

راہ ھدیٰ — Page 159

فصل پنجم ۱۵۹ دعوت غور و فکر اس فصل کے شروع میں جناب لدھیانوی صاحب نے چند دلچسپ فقرات تحریر کئے ہیں کہ میرا رسالہ پڑھ کر احمدی کیا تأثر لیں گے اور اس کے بعد اپنا یہ دعوی دہرایا ہے کہ مرزا صاحب اور ان کی جماعت کے عقائد ایسے ہیں جن سے امت محمدیہ میں مرزا صاحب سے پہلے کوئی صحابی ، تا بھی ، کوئی امام ، مجدد ان سے آشنا نہیں تھا۔اور یہ بات تکذیب احمدیت کے لئے بہت بڑی دلیل کی حیثیت رکھتی ہے۔جناب مولوی صاحب ! ہماری تکذیب کے لئے جو کچھ آپ نے بیان فرمایا ہے اس کے جواب میں بہت ہی کافی و شافی جواب ہمارے ہاتھ آگیا ہے۔گذشتہ اولیاء اللہ اور آئمہ اور بزرگان سلف تو در کنار خود احمدی بھی ان عقائد سے آشنا نہیں تھے جو احمدیت کی طرف آپ نے منسوب فرمائے ہیں۔بس ایک ہی بات ہے کہ دل سے آپ کے لئے دعا نکلتی ہے کہ آپ نے خود اپنے ہاتھ سے اپنے جھوٹے ہونے کی عمدہ دلیل ہمیں تھمادی۔یہ کوئی محض چنگلہ نہیں۔مولوی صاحب غور سے اس بات کو سن لیں کہ دنیا بھر میں ایک بھی احمدی ایسا نہیں، بلا استثناء پورے وثوق سے اور یقین کے ساتھ ہم کہتے ہیں کہ ایک بھی احمدی ایسا نہیں جو ان عقائد سے آشنا ہو جو آپ اس کی طرف منسوب کر رہے ہیں۔آپ کے ہر جھوٹے الزام کے جواب میں ہم بار بار نہ صرف بتا چکے ہیں بلکہ ثابت کر چکے ہیں کہ یہ عقائد احمدیت کے عقائد نہیں ہیں! نہیں ہیں !! نہیں ہیں !!! لیکن شاباش آپ پر بھی کہ ہیں ! ہیں!! ہیں!!! کی ایسی تکرار ہے کہ بند ہونے میں نہیں آتی۔جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ احمدی کیا تاثر لیں گے۔میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کی بہت دل شکنی ہو گی اگر آپ کو آگاہ کر دیا جائے اس لئے اگر اسے نہ ہی چھیڑا جائے تو