راہ ھدیٰ — Page 130
اسلام کے بعد جتنے بزرگ اولیاء پیدا ہوئے اور جن غلامان محمد میں آپ بھی شامل ہیں وہ تمام کے تمام خود حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ ہیں یہی عقیدہ جماعت احمدیہ کا ہے اور رہے گا۔لیکن ظاہر پرست ملاں پھر بھی سن کر حملوں سے باز نہیں آئیں گے۔پہلے انہوں نے کب کسی عارف باللہ بزرگ اور ولی اللہ کو چھوڑا تھا جو اب چھوڑ دیں گے۔اب ہم حضرت مرزا صاحب کے اپنے الفاظ میں اس مضمون پر ایک ایسی عبارت پیش کرتے ہیں جس کے بعد معمولی خوف خدا رکھنے والا اور انصاف کی قدر کرنے والا شخص بھی ان حملہ آور مولویوں کی کجروی اور بدنیتی پر تف کرے گا کہ دیکھو یہ عالم دین بھی بنتا ہے اور کس طرح جانتے بوجھتے ہوئے ایک برگزیدہ انسان کی طرف سراسر جھوٹے اور غلط معنی منسوب کرتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔" آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات تو چاروں طرف سے چمک رہے ہیں۔وہ کیونکر چھپ سکتے ہیں۔صرف وہ معجزات جو صحابہ کی شہادتوں سے ثابت ہیں وہ تین ہزار معجزہ ہے اور پیشگوئیاں تو دس ہزار سے بھی زیادہ ہوں گی جو اپنے وقتوں پر پوری ہو گئیں اور ہوتی جاتی ہیں۔ماسوائے اس کے بعض معجزات اور پیشگوئیاں قرآن شریف کی ایسی ہیں کہ ہمارے لئے بھی اس زمانہ میں محسوس و مشہود کا حکم رکھتی ہیں۔اور کوئی اس سے انکار نہیں کر سکتا۔" تصديق النبی صفحه ۲۰ شائع کردہ فخر الدین ملتانی ) حقیقته الوحی کالدھیانوی صاحب نے حوالہ دیا ہے اسی کتاب میں مرزا صاحب لکھتے ہیں۔کسی نبی سے اس قدر معجزات ظاہر نہیں ہوئے جس قدر ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے۔کیونکہ پہلے نبیوں کے معجزات ان کے مرنے کے ساتھ ہی مرگئے مگر ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات اب تک ظہور میں آ رہے ہیں۔اور قیامت تک ظاہر ہوتے رہیں گے۔اور جو کچھ میری تائید میں ظاہر ہوتا ہے دراصل وہ سب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات ہیں۔" اتمه حقیقته الوحی صفحه ۳۵ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه (۴۶۸) قارئین کرام ! یہی طریق گذشتہ اولیاء اللہ کا تھا کہ وہ اپنی کرامات کو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ قرار دیا کرتے تھے جیسے حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں۔