راہ ھدیٰ — Page 131
"کرامات اولیاء سب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ ہیں" (کشف المحجوب مترجم اردو صفحه ۲۵۷ شائع کرده برکت علی اینڈ سنز علمی پریس ) عقیدہ نمبر ۱۰ ذہنی ارتقاء اس عنوان کے نیچے لدھیانوی صاحب نے ایک احمدی ڈاکٹر شاہنواز صاحب کے مضمون کا ایک اقتباس درج کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ” حضرت مسیح موعود ( مرزا صاحب) کا ذہنی ارتقاء آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ ہے۔" (صفحہ ۳۶) ہم اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ ڈاکٹر شاہنواز صاحب کا یہ فقرہ جماعت احمدیہ کے خلاف بطور اعتراض پیش نہیں کیا جا سکتا۔جماعت احمدیہ کا ہرگز اس فقرہ سے کوئی تعلق نہیں۔جماعت احمدیہ کے دوسرے امام حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد رضی اللہ عنہ نے اخبار الفضل قادیان ۱۹ اگست ۱۹۳۴ء کے صفحہ ۵ پر اس کی تردید کی ہے۔عقیدہ نمبر 1 معاملہ صاف اس عنوان کے نیچے لدھیانوی صاحب نے کلمتہ الفصل صفحہ ۱۳۷ کا وہی اقتباس درج کیا ہے جو فصل سوم کے عقیدہ نمبر 19" کے تحت درج کیا تھا جس میں یہ بیان ہے کہ بانی جماعت احمدیہ کا انکار کرنے والے کافر ہیں۔اور یہی اعتراض لدھیانوی صاحب نے فصل دوم کے عقیدہ نمبر ۲ " کے تحت بھی کیا ہے۔لدھیانوی صاحب اپنی کتاب کے اعتراضات کی گفتی بڑھانے کیلئے اعتراضات کو بار بار دہراتے ہیں اور ان پر نئے نمبر کا عنوان لگا دیتے ہیں۔ہم اس پر مفصل گفتگو فصل دوم کے عقیدہ نمبر ۲ کے تحت کر چکے ہیں۔اسے اب یہاں دہرانا مناسب نہیں۔قارئین کرام وہاں سے دوبارہ ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔عقیدہ نمبر ۲ آگے سے بڑھ کر اس عنوان کے تحت لدھیانوی صاحب نے ایک احمدی مکرم قاضی اکمل صاحب کی ایک