راہ ھدیٰ — Page 108
(ينابيع الموده الباب الثامن و السبعون از علامہ الشیخ سلیمان بن شیخ ابراہیم التوفی ۶۱۲۹۴ ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔جس نے مہدی کے ظہور کا انکار کیا اس نے گویا ان ہاتوں کا انکار کیا جو محمد پر نازل ہوئیں۔پھر آپ فرماتے ہیں: " مَنْ كَذَّبَ بِالْمَهْدِي فَقَدْ كَفَرَ " ) حجج الکرامه صفحه ۳۵۷ از نواب سید محمد صدیق حسن خاں بھوپالوی جس نے مہدی کو جھٹلایا اس نے کفر کیا۔مطبع شاہجہان پریس بھوپال) اب ہم اس باب کو ختم کرتے ہیں۔ہر اعتراض کا ترکی بہ ترکی جواب ٹھوس اور مدلل حوالہ جات کے ساتھ پیش کر دیا گیا ہے۔پس ایک دفعہ ہم پھر خدا تعالیٰ کو گواہ کر کے کہتے ہیں کہ یہ انیس کے انیس اعتراض جو ان لدھیانوی صاحب نے اٹھائے ہیں یہ سراسر باطل اور جھوٹے اور حقیقت کے خلاف ہیں ہم ان کا معاملہ حوالہ بخدا کرتے ہیں۔ہماری جگہ اگر غالب ہو تا تو شاید اپنا یہ مصرعہ پڑھ دیتا کہ ” وہ کافر جو خدا کو بھی نہ سونیا جائے ہے مجھ سے "