راہ ھدیٰ — Page 2
مسلم اور مومن کون ہے قارئین کرام ! اللہ تعالیٰ سورۃ الحجرات کی آیت نمبر ۱۵ میں فرماتا ہے۔قَالَتِ الأَعْرَابُ امَنًا عرب کے جنگلی آتے ہیں اور کلمہ پڑھ کر کہتے ہیں کہ ہم بھی ایمان لے آئے - قُلْ لَمْ تُؤْمِنُوا وَلَكِنْ قُولُوا أَسْلَمْنَا وَ لَمَّا يَدْخُلِ الْإِيْمَانُ فِي قُلُوبِكُمْ - (اے محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم!) تو کہہ دے کہ تم ایمان نہیں لائے۔ہاں میں تمہیں اجازت دیتا ہوں کہ تم یہ کہو کہ " ہم مسلمان ہو گئے ہیں۔" ابھی تک تمہارے دلوں میں ایمان داخل نہیں ہوا۔معزز قارئین! اس آیت کے مضمون پر غور فرمائیں۔دلوں کے بھید جاننے والا اور علام الغیوب خدا خود گواہی دیتا ہے کہ یہ لوگ بے شک کلمہ پڑھ رہے ہیں اور اپنے ایمان کا اظہار کر رہے ہیں لیکن ان کے دلوں میں ایمان نہیں ہے اس صورت حال کے باوجود اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کو بھی یہ اختیار نہیں دیا کہ وہ انہیں اسلام سے خارج سمجھے بلکہ فرمایا قُولُوا اسلمنا یعنی وہ خود کو مسلمان کہلانے کے حقدار ہیں۔چنانچہ ایک دفعہ جب مدینہ منورہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں کی فہرست تیار کرنے کا حکم دیا تو یہ ہدایت فرمائی أَكْتُبُو إِلَى مَنْ يَلْفِظُ بِالْإِسْلَامِ مِنَ النَّاسِ (بخاری باب کتابتہ الامام الناس) کہ لوگوں میں سے جو شخص اپنی زبان سے مسلمان ہونے کا اقرار کرتا ہے اس کا نام میرے لئے تیار ہونے والی فہرست میں لکھ لو۔اب لدھیانوی صاحب یہ بتائیں کہ کیا وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر اسلام کا درد رکھتے ہیں ؟ ہم تو کہتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ اسلام کا درد رکھنے کا دعوی کرنے والا یقیناً فریبی اور جھوٹا ہے۔اگر کوئی شخص یہ دعوی کرے کہ مسلمان کہلانے والوں میں بعض غلط دعویدار بھی شامل ہو سکتے ہیں اس لئے میں پوری چھان بین اور تسلی کر لینے کے بغیر کسی کو مسلمان کہلانے کا حق نہیں دیتا ایسے شخص پر تو یہ ضرب المثل صادق آتی ہے کہ ”ماں سے زیادہ چاہے پیچھے کتنی کہلائے" ہمارے آقا و مولیٰ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کو تو یہ خطرہ برداشت تھا لیکن آج