راہ ھدیٰ

by Other Authors

Page 32 of 198

راہ ھدیٰ — Page 32

۳۲ اگر سوادِ اعظم کے معنی یہ بھی مان لئے جائیں کہ جس طرف زیادہ ہوں تو ہر زمانہ کے سواد اعظم مراد نہیں بلکہ خیر القرون کا زمانہ مراد ہے جو غلبہ خیر کا وقت تھا ان لوگوں میں سے جس طرف مجمع کثیر ہو وہ مراد ہے نہ کہ "تم يَقْضُوا كَذِبُ " کا زمانہ۔یہ جملہ ہی بتا ثُمَّ رہا ہے کہ خیر القرون کے بعد شر میں کثرت ہو گی " عقیدہ نمبر ۲ (ماہنامہ البلاغ کراچی جولائی ۱۹۷۶ء صفحہ ۵۹) پہلی اور دوسری بعثت کا الگ الگ دور » اس عنوان کے تحت لدھیانوی صاحب لکھتے ہیں کہ " مرزا غلام احمد صاحب کے دو بمعشتوں والے عقیدہ کا ایک اہم ترین نتیجہ یہ ہے کہ تیرھویں صدی کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت و نبوت پر ایمان لانا آپ کی شریعت کی پیروی کرنا اور آپ کی ہدایات و ارشادات پر عمل کرنا موجب نجات نہیں بلکہ یہ ساری چیزیں کالعدم لغو اور بے کار ہیں جب تک کہ مرزا صاحب پر ایمان نہ لایا جائے کیونکہ تیرھویں صدی کے بعد مکی رسالت و نبوت کا دور نہیں رہا بلکہ قادیانی رسالت و نبوت کا دور شروع ہو چکا ہے (صفحہ ۱۳- ۱۴) قارئین کرام ! مولوی صاحب جہالت کے ساتھ ناجائز حملے کرتے چلے جاتے ہیں سوچتے نہیں کہ ان کے کیا نتائج نکلیں گے فیصل اول میں ہم ان کی لغو بنیاروں کو ملیا میٹ کر چکے ہیں اب ان فرضی اعتراضات کی حیثیت ہی کوئی نہیں رہتی۔مولوی صاحب ! آپ کے اعتراضوں سے کیا مہدی اور مسیح کی آمد کے عقیدے باطل ہو جائیں گے۔کیا آپ کا یہ عقیدہ ہے کہ نہیں کہ وہ تشریف لائیں گے یا کیا آپ کا یہ عقیدہ ہے کہ آسمان پر ہی بیٹھے بیٹھے ان کی موت واقع ہو جائے گی اس کے باوجود یہ جسارت کرنا کہ اگر ہم محمد رسول اللہ کی امت میں پیدا ہونے والے کسی غلام کو قبول کر لیں گے تو ساری شریعت کو کالعدم کرنا پڑے گا۔سوائے اس کے کہ کوئی پرلے درجے کا غیمی ہو کوئی آپ کا یہ مفروضہ تسلیم نہیں کر سکتا۔جماعت احمدیہ کا عقیدہ آپ نے نہیں بنانا احمدی بہتر جانتے ہیں کہ ان کا عقیدہ کیا ہے آپ اپنے عقیدے بے شک نئے نئے بناتے رہیں ہمارے عقیدے نہ گھڑیں ہمارا عقیدہ صحیح موعود کے الفاظ میں یہ ہے اور اس پاک عقیدہ کے ہوتے ہوئے آپ کے من گھڑت عقیدوں