راہ ھدیٰ

by Other Authors

Page 33 of 198

راہ ھدیٰ — Page 33

۳۳ کو ہم خاک کی چنکی سے بھی کم تر حیثیت سمجھتے ہیں۔آپ فرماتے ہیں:۔وو یہ خوب یاد رکھنا چاہئے کہ نبوت تشریعی کا دروازہ بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بالکل مسدود ہے اور قرآن مجید کے بعد اور کوئی کتاب نہیں جو نئے احکام سکھائے یا قرآن شریف کا حکم منسوخ کرے یا اس کی پیروی معطل کرے بلکہ اس کا عمل قیامت تک ہے " الوصیت صفحه ۱۲ حاشیه روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحہ ۳ حاشیه ) خدا اس شخص کا دشمن ہے جو قرآن شریف کو منسوخ کی طرح قرار دیتا ہے اور محمدی شریعت کے برخلاف چلتا ہے اور اپنی شریعت چلانا چاہتا ہے" " چشمہ معرفت صفحه ۳۲۵٬۳۲۴ ، روحانی خزائن جلد نمبر ۲۳ صفحه ۳۴۰) اپنی جماعت کو نصیحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں:۔سو تم ہوشیار رہو اور خدا کی تعلیم اور قرآن کی ہدایت کے برخلاف ایک قدم بھی نہ اٹھاؤ میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ جو شخص قرآن کے سات سو حکم میں سے ایک چھوٹے سے حکم کو بھی ٹالتا ہے وہ نجات کا دروازہ اپنے ہاتھ سے اپنے پر بند کرتا ہے حقیقی اور کامل نجات کی راہیں قرآن نے کھولیں اور باقی سب اس کے کل تھے سو تم قرآن کو مذیر سے پڑھو اور اس سے بہت ہی پیار کرو ایسا پیار کہ تم نے کسی سے نہ کیا ہو کیونکہ جیسا کہ خدا نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ الْخَيْرُ كُلَّهُ فِی الْقُرانِ کہ تمام قسم کی بھلائیاں قرآن میں ہیں۔یہی بات سچ ہے۔افسوس ان لوگوں پر جو کسی اور چیز کو اس پر مقدم رکھتے ہیں تمہاری تمام فلاح اور نجات کا سر چشمہ قرآن میں ہے۔کوئی بھی تمہاری ایسی دینی ضرورت نہیں جو قرآن میں نہیں پائی جاتی۔تمہارے ایمان کا مصدق یا مذب قیامت کے دن قرآن ہے" (کشتی نوح روحانی خزائن جلد نمبر ۱۹ صفحه ۲۷) لدھیانوی صاحب یہ دلیل بھی پیش کرتے ہیں کہ اگر کوئی شخص شریعت محمدی کے تمام احکام پر عمل کرے لیکن مرزا صاحب کو مہدی معہود و مسیح موعود قبول نہ کرے تو مرزا صاحب اسے نجات یافتہ قرار نہیں دیتے کیو یا شریعت کی پیروی اسے نجات نہیں دلا سکتی جب تک وہ مرزا صاحب کو نہ مانے۔یہی لغو اعتراض جو انہوں نے بنایا ہے انہیں پر الٹتا ہے ایک دفعہ -