راہ ھدیٰ

by Other Authors

Page 189 of 198

راہ ھدیٰ — Page 189

پھیلا اور جب تک ظلم وفق نہ پھیل جائے اس وقت تک خدا تعالی کسی کو بھیجا نہیں کرتا۔اور اب یہ سب باتیں بھلا کر ظلم و تعدی کا ایسا نقشہ کھینچ رہے ہیں کہ گویا ظہر الفساد فی البر و البحر کا نظارہ ہے۔آیئے اب دیکھیں کہ اس فسق و فجور کی ذمہ داری کس پر ہے اور جناب لدھیانوی صاحب کی منطق بات کو کہاں پہنچا کر چھوڑے گی ہر نبی جو اپنی قوم کے لئے آتا ہے صرف اسی حصے کی اصلاح کرتا ہے اور اس میں تدریجی پاک تبدیلیاں یا بعض صورتوں میں انقلابی پاک تبدیلیاں کرتا ہے جو اس پر ایمان لے آئے۔اور جو اس کا انکار کر دیں اور کافرو دجال قرار دیں ان کا ہرگز وہ ذمہ دار نہیں ہوتا۔ورنہ لدھیانوی صاحب کے پیمانے سے اگر حضرت نوح علیہ السلام کی نبوت کو جانچیں گے تو نعوذ باللہ ایسا خطرناک نتیجہ نکلے گا کہ اس کے تصور سے بھی حواس اڑتے ہیں لیکن سب سے زیادہ خطرناک اور مسلمانوں کے لئے ناقابل قبول بات یہ بنتی ہے کہ حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو جب تمام دنیا کا نبی تسلیم کیا جاتا ہے تو کیا تمام دنیا میں رائج فسق و فجور نعوذ باللہ من ذالک آپ کے دعا دی پر کوئی منفی اثر ڈالتا ہے۔قرآن کریم تو نبوت سے فیض پانے والوں کے ذکر میں صرف ان کو داخل فرماتا ہے جو ان پر صدق دل سے ایمان لائیں اور اپنے دین کو خالص کرنے والے ہوں اور اس پہلو سے ان نافقین کو بھی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیض تربیت سے باہر نکال پھینکتا ہے جو بظاہر مسلمان ہونے کے دعویدار تھے مگر دل میں منافقت تھی پس انبیاء کی صداقت اس پیمانے پر پر کھی جاتی ہے۔نہ کہ کسی جاہل کی من گھڑت کسوٹیوں پر۔جناب مولوی صاحب ! ابھی دیکھتے دیکھتے اس بات کا فیصلہ ہو جاتا ہے کہ حضرت مرزا صاحب پر جو لوگ ایمان لائے ان کے اندر پاک تبدیلیاں پیدا ہوئیں کہ نہیں۔آپ پاکستان کی جیلوں میں قیدیوں کے حالات کا جائزہ لیں اور ان کے جرائم کی فہرست پر نگاہ ڈال کر کوائف مرتب کر لیں تو وہ لوگ جو آپ کے مرید ہیں اور آپ کی پُر قریب باتوں میں آکر حضرت مرزا صاحب کا انکار کر بیٹھے ہیں ان کے جرائم کی فہرست جس نوع کی بنے گی اسے سب پاکستانی خوب جانتے ہیں لیکن احمدی قیدیوں کی بھاری اکثریت کے متعلق آپ دیکھیں گے کہ ان کے جرائم کی فہرست کچھ اس قسم کی ہے کہ کلمہ پڑھنے کے جرم میں گرفتار ہوئے ، ان سے قرآنِ