راہ ھدیٰ

by Other Authors

Page 166 of 198

راہ ھدیٰ — Page 166

M ابوبکر حضرت عمر، حضرت عثمان ، حضرت علی و صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین اور تابعین اور آئمہ دین و غیر هم - جہاں تک شہروں کے ناموں کا تعلق ہے ان میں ظاہری طور پر قادیان کا نام کہاں سے آ جانتا تھا جبکہ مکہ کا نام کہیں نہیں آیا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مکہ میں نزول کا بائیل میں ذکر نہیں۔پس اگر الہی صحیفوں میں شہروں کا نام ہونا چاہئے تھا تو مکہ سے بڑھ کر دنیا میں کوئی مستحق نہیں۔پس اگر اس زمانے میں کوئی جاہل عیسائی یہ سوال کر دیتا کہ کیا پطرس ، یعقوب توما یوحنا، وغیر ہم کو علم نہیں تھا کہ عظیم الشان رسول مکہ میں نازل ہو گا تو صحابہ کیا جواب دیتے۔مگر ان کے نزدیک تو بحث ہی نامعقول تھی۔البتہ آپ غالبا اس بارہ میں بہتر علم رکھتے ہیں اس لئے آپ ہی بتائیں۔احمدی تو یہ جواب دینے سے قاصر ہو گئے کہ حضرت ابو بکر ، حضرت عمر، حضرت عثمان ، حضرت علی رضی اللہ عنہم و دیگر صحابہ کو علم تھا یا نہیں۔آپ کو تو اس کے جواب سے قاصر نہیں رہنا چاہئے کیونکہ بڑی قعلی سے آپ نے یہ اعتراض اٹھایا ہے۔عقیدہ نمبر ۲:- اس نمبر کے تحت لدھیانوی صاحب نے ایک مفروضہ کہ ” اگر مرزا غلام احمد عین محمد ہے تو " قائم کر کے بڑی بے باکی اور بے حیائی کے ساتھ چند سوالات لکھے ہیں۔مولوی صاحب ! آپ کے تو سارے سوالات ہی گستاخانہ ہیں۔ہم تو ان سوالوں کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ رضی اللہ عنم پر چسپاں کرنا ہی انتہائی بے حیائی اور گستاخی سمجھتے ہیں۔نہ ہمارا یہ عقیدہ ہے اور نہ ہم اسے دہرانے کی ایسی بے باکی کر سکتے ہیں جیسا کہ آپ نے کی ہے۔جس مفروضہ کی بناء پر آپ نے یہ گستاخانہ سوالات کئے ہیں پیشتر اس کے کہ ہم قارئین پر اس کی وضاحت کریں ، ایک جواب جو ان سب اعتراضات کی بنیاد اکھیڑ کر پھینک دیتا ہے یہ ہے کہ یہ مفروضہ ہی جھوٹا ہے اور لدھیانوی صاحب کی ایک ہانک سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتا۔ہرگز حضرت مرزا غلام احمد عین محمد نہیں ہیں۔یہ اعلان ہم نیانگ دہل کرتے ہیں اور تمام قارئین کو مطلع کرتے ہیں کہ جماعت احمدیہ پر دیگر خبیثانہ الزامات میں سے یہ بھی ایک خیشانہ الزام ہے۔مولوی صاحب ! آپ نے تو دروغ گوئی کی انتہا