راہ ھدیٰ

by Other Authors

Page 100 of 198

راہ ھدیٰ — Page 100

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بنفسہ دوبارہ دنیا میں آنے کے قائل ہیں۔دوسرے یہ بات بھی جھوٹ ہے کہ اگر معنوی بعثت مراد لی جائے تو دوسرے مسلمان محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے معنوی طور پر دوبارہ آنے کے قائل نہیں۔یہ دونوں باتیں غلط اور ٹیڑھی ہیں۔جہاں تک بنفسہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دوبارہ آنے کا سوال ہے نہ دوسرے مسلمان اس کے قائل ہیں اور نہ احمدی اس کے قائل ہیں۔اگر کسی پرانے رسول کا بنفسہ آنے کا کوئی قائل ہے تو خود لدھیانوی صاحب اور ان کے ہمنوا ہیں۔جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بجائے عیسی علیہ السلام کے بنفسہ پرانے جسم سمیت دوبارہ دنیا میں آنے کے قائل ہیں۔جہاں تک معنوی بعثت کا تعلق ہے۔جو کامل غلامی کی صورت میں یا فنافی الرسول کی صورت میں ہوئی ممکن ہے۔تو اس کے نہ صرف یہ کہ احمدی قائل ہیں بلکہ قرآن کریم کی رو سے اس بات پر کامل یقین رکھتے ہیں۔اور اگر یہ عقیدہ کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی نائب آپ کی غلامی میں آپ کی بعثت ثانیہ کا مظہر بنے گا، مولوی صاحب کے نزدیک قابل قبول نہیں تو اس کا لازمی نتیجہ یہ ہے کہ مولوی صاحب کو قرآن سے ہی انحراف ہے۔اور احادیث صحیحہ سے بھی توبہ کرلیں۔دیکھئے سورۃ جمعہ میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کا ذکر کر کے جو پیشگوئی فرمائی کہ وَآخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّابَهُ حَقُوا بِهِمْ کیا جناب مولوی صاحب کو یہ معلوم نہیں کہ اس پیشگوئی کی تشریح میں خود حضرت اقدس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ گواہی بخاری کی حدیث صحیح میں درج ہے کہ۔لو كَانَ الإِيمَانُ مُعَلَّقَا يا كُرَيَّا لَنَا لَدْ رَجُل أَو رِجَالٌ مِنْ هؤلاء کہ اگر آخری زمانہ میں ایمان ثریا پر بھی چلا گیا تو سلمان فارسی کی قوم میں سے ایک شخص یا ایک اور روایت کے مطابق بعض اشخاص اسے واپس زمین پر کھینچ لائیں گے۔اب بتائیے کہ اگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی معنوی بعثت ثانی کا ذکر نہیں تو پھر اور کیا ذکر ہے۔کیا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر لدھیانوی صاحب کو فہم قرآن کا دعوی ہے۔کیا یہ قطعی اور سب سے بالا گواہی سننے کے باوجود یہ مولوی صاحب اب بھی یہ دعوی کرنے کی جرات کریں گے کہ محمد