راہ عمل

by Other Authors

Page ii of 89

راہ عمل — Page ii

۶ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کا نمونہ دیکھنا چاہئے وہ ایسے نہ تھے کہ کچھ دین کے ہوں اور کچھ دنیا کے وہ خالص دین کے بن گئے تھے اور اپنا جان و مال سب اسلام پر قربان کر چکے تھے۔ایسے ہی آدمی ہونے چاہئیں جو سلسلہ کے واسطے واعطین مقرر کئے جائیں۔وہ قانع ہونے چاہئیں اور دولت و مال کا ان کو فکر نہ ہو۔حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی کو تبلیغ کے واسطے بھیجتے تھے تو وہ حکم پاتے ہی چل پڑتا تھا نہ سفر خرچ مانگتا تھا اور نہ ہی گھر والوں کے افلاس کا عذر پیش کرتا تھا۔یہ کام اس سے ہو سکتا ہے جو اپنی زندگی کو اس کے لئے وقف کر دے۔متقی کو خدا تعالٰی کرد آپ مدد دیتا ہے وہ خدا کے واسطے تلخ زندگی کو اپنے لئے گوارا کرتا ہے۔۔۔۔خدا اس کو پیار کرتا ہے جو خالص دین کے واسطے ہو جائے ہم چاہتے ہیں کہ کچھ آدمی ایسے منتخب کئے جائیں جو تبلیغ کے کام کے واسطے اپنے آپ کو وقف کر دیں اور دوسری کسی بات سے غرض نہ رکھیں۔ہر قسم کے مصائب اٹھائیں اور ہر جگہ جائیں اور خدا کی بات پہنچائیں۔صبر اور تحمل سے کام لینے والے آدمی ہوں۔ان کی طبیعتوں میں جوش نہ ہو ہر ایک سخت کلامی اور گالی کو سن کر نرمی کے ساتھ جواب دینے کی طاقت رکھتے ہوں۔جہاں دیکھیں کہ شرارت کا خوف ہے وہاں سے چلے جائیں اور فتنہ فساد کے درمیان اپنے آپ کو نہ ڈالیں اور جہاں دیکھیں کہ کوئی سعید آدمی ان کی بات کو سنتا ہے اس کو نرمی سے سمجھائیں جلسوں اور مباحثوں کے اکھاڑوں سے پر ہیز کریں کیونکہ اس طرح فتنہ کا خوف ہوتا ہے۔آہستگی اور خوش خلقی سے اپنا کام کرتے ہوئے چلے جائیں۔" (لمفوظات جلدے صفحہ )) اخراجات کے معاطے میں ان لوگوں کو صحابہ کا نمونہ اختیار کرنا چاہئے کہ وہ فقر و فاقہ اٹھاتے تھے اور جنگ کرتے تھے۔ادنیٰ سے ادنی معمولی لباس کو اپنے لئے کافی جانتے تھے۔اور بڑے بڑے بادشاہوں کو جا کر تبلیغ کرتے تھے " ( ملفوظات جند ۹ صفحه ۴۲۲ ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا طرز بیان " رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طرز بیان کو اگر غور سے دیکھتے ، تو ان کو وعظ