راہ عمل — Page 74
۷۵ چین کو اگر احمدی کرتا ہے تو ہر احمدی مرد۔ہر احمدی عورت ہر احمدی بچے کو اپنے ماحول میں کام کرنا ہو گا۔اس کے علم کی کمی اس کی راہ میں حائل نہیں ہو گی کیونکہ اب ایسے ذرائع پیدا ہو چکے ہیں کیسٹ کے لٹریچر کے کہ کم علم لوگ جن کو زبان پر بھی عبور نہیں ہے وہ بھی اچھی طرح دعوت دے لیتے ہیں۔" میں نے جماعت کو متعدد مرتبہ توجہ دلائی ہے کہ دعوت الی اللہ کا فریضہ روحانی اولاد کے حاصل کرنے کے نقطہ نگاہ سے ادا کریں اپنے اندر وہ رجحان اور وہ تڑپ پیدا کریں جو ایک ماں کو بچے کی خواہش کے لیئے ہوتی ہے۔۔۔یہ ہے وہ اصل تریپ جب تک یہ تڑپ صحیح معنوں میں دعوت میں منتقل نہ ہو جائے اس وقت تک آپ کی دعاؤں میں جان پیدا نہیں ہوگی اس لیے دل میں یہ فیصلہ کریں کہ آپ نے روحانی طور پر صاحب اولاد ہونا ہے اور پھر ایسے دن گئیں اور دیکھیں کہ کتنے دن ضائع ہو گئے اور پھر سوچیں کہ جو بقیہ وقت ہے اس کو میں کس طرح استعمال میں لاؤں کہ خدا تعالیٰ مجھے روحانی اولاد عطا کر دئے آپ دیکھیں گے کہ اس طرح آپ کی دعوت کا رجحان ہی بالکل اور ہو جائے گا ماگئے آپ کی اندرونی طور پر کایا پلٹ جائے گی اس لیے دعوت الی اللہ کا حق ادا کرنا ہے تو ہر احمدی کو دعوت کرنی پڑے گی اپنے ماحول میں دعوت دیں اپنے دوستوں کو دیں تعلقات بڑھانے کے لیے نئی دوستیاں بنائیں ہر وقت مستعد اور تیار رہیں جہاں کسی سے بات کرنے کا موقع ملے اس کے ساتھ تعلقات قائم کر لیے اور پھر دعوت کا کام شروع کر دیا یہ چیزیں ہر جگہ ہونی چاہئیں۔) خطبه جمعه فرموده ۴ اکتوبر ۶۱۹۸۵ ) دعوت الی اللہ کے لئے تقوی ضروری ہے جو لوگ داعی الی اللہ بن چکے ہیں اللہ تعالی ان کو بے حد مبارک فرمائے لیکن جو ابھی تک نہیں بنے ان کو فوری توجہ کرنی چاہیئے اور جو بن چکے ہیں ان کو اپنے کاموں کا