راہ عمل

by Other Authors

Page 73 of 89

راہ عمل — Page 73

۷۴ گی۔کتنی دیر ہو گئی ہے آپ کو اس ذلت اور رسوائی کی حالت میں زندگی بسر کرتے ہوئے۔جب تک آپ تھوڑے رہیں گے۔آپ کو ہر وقت کا فرعون حقیر گردانے گا۔اور آپ پر ظلم کرے گا۔۔۔جب تک آپ دعوت کے ذریعہ عالمی انقلاب برپا نہیں کر لیتے آپ کو لازماً اس دکھ کی زندگی میں سے گزرنا پڑے گا۔اور ہم تمہارے لئے چارہ نہیں رہنے دیں گے اور تمہارے لیے کوئی رستہ نہیں چھوڑیں گے۔یا ہمیشہ کے لئے دکھوں اور ذلت کی زندگی قبول کر لو یا دعوت الی اللہ کرو اور دنیا میں انقلاب برپا کرو۔تیری راہ ہی کوئی نہیں پس یہ ہے جماعت احمدیہ کا منصب اور جماعت احمدیہ کا مقام۔۔۔۔۔جب تک تم تھوڑے ہو تو مخالف کی نگاہ میں غیظ دلاتے رہو گے تمہارا تھوڑا ہونا ، تمہارا کمزور ہونا ہی غیظ کا موجب ہے ورنہ تم میں قصور کوئی نہیں۔۔۔۔اس لیے ہمارے لیے ایک ہی راہ ہے۔ہر احمدی جہاں تک بس چلتا ہے جہاں تک اس کی پیش جاتی ہے۔اپنے گردو پیش اپنے ماحول میں ہر جگہ انقلابی رنگ میں ایک وقف کی صورت میں دعوت الی اللہ شروع کر دے۔تب وہ اپنی غیرت کے اظہار میں سچا ہو گا۔تب وہ خدا سے کہہ سکے گا کہ اے خدا ! اب تو ہمیں ان کے دکھ سے بچا۔۔۔پھر دیکھیں خدا کس طرح آپ کی دعوت میں برکت دیتا ہے کس طرح آپ کے کمزور بھی بڑے بڑے طاقتوروں پر غالب آجائیں گے۔( خطبہ جمعہ 19 جولائی ۱۹۸۵ء ) روحانی اولاد حاصل کریں اسلام کی حقیقی مشکل میں اتنا حسن ہے اتنی جاذبیت ہے اور اتنی دل رہائی ہے کہ اس کے ساتھ ان کے ذہنوں ہی کا نہیں بلکہ دلوں کا تعلق بھی ساتھ ہی شروع ہو جاتا ہے اس لیے لوگ بالکل بدلی ہوئی کیفیت میں مجلس سے رخصت ہوتے ہیں یہ وہ رو ہے جو خدا تعالی کی طرف سے چلائی گئی ہے اس سے ہمیں بہر حال مزید استفادہ کرنا ہے اس کی صرف ایک ہی صورت ہے کہ ہر احمدی داعی الی اللہ بنے ہر احمدی اپنے ماحول میں ان مخفی ہے چینیوں کو ابھارے جو اس وقت سارے مغرب کو بے قرار کیئے ہوئے ہیں۔