راہ عمل — Page 60
حکمت: حسن عمل میں حکمت بھی ضروری ہے حکمت کے ساتھ ایسا فعل کریں جو صرف ظاہر میں اچھا نظر نہ آئے بلکہ اس کے حسن میں گہرائی ہو۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کبھی بھی کسی بھی حکمت کا دامن چھوڑ کر کوئی فیصلہ نہیں کیا کرتے تھے ہر فیصلہ کے پیچھے حکمت کار فرما ہوتی تھی۔۔داعی الی اللہ بن جائیں :۔غرض اس طریق پر اگر آپ داعی الی اللہ نہیں گے تو اللہ تعالٰی کے فضل سے ہر گھر میں انشاء اللہ ایک انقلاب پیدا ہونا شروع ہو جائے گا اللہ تعالٰی ہر داعی الی اللہ کو میٹھے پھل عطا فرمائے گا۔اس لئے صبر کریں اور دعائیں کریں اور خدا تعالی کی راہ میں سب دکھ اٹھانے کے باوجود راضی رہیں اور اپنی شکایتیں لوگوں نہ کریں بلکہ اللہ تعالٰی سے کریں وہ کافی ہے۔نعم المولى ونعم الوکیل اس سے بہتر کوئی اور مولی نہیں ہے۔۔۔۔۔سے یہ مقام اپنے دل میں پیدا کریں اپنی عظمت کا احساس پیدا کریں پھر دیکھیں کہ انشاء اللہ یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ کوئی واعلی الی اللہ کسی سال پھل سے محروم رہے ایک ایک دو دو تین تین چار چار پھل آپ کو لگیں گے۔جس طرح خدا تعالیٰ کے فرشتے مختلف پروں کے ہوتے ہیں اسی طرح داعی الی اللہ بھی مختلف طاقتوں کے ہوا کرتے ہیں کوئی دو دو کوئی تین تین کوئی چار چار پروں والا ہوتا ہے اور کوئی آٹھ آٹھ پروں والا ہوتا ہے۔) خطبه جمعه ۱۸ فروری ۱۹۸۳ء ) C