راہ عمل — Page 49
کر دے گی۔اگر تم مسلمان ہو تو تمہیں لازماً خدا تعالیٰ کی طرف بلانا پڑے گا اور تمہیں اپنے اسلام کو چھپانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اگر تم اسلام کو چھپا کر خدا تعالیٰ کی طرف بلاؤ گے تو خدا تعالیٰ کے نزدیک تمہارا یہ قول قول حسن نہیں ہو گا۔ہر انسان کس طرح اپنا سارا نفس خدا کے حضور پیش کر سکتا ہے ؟ قرآن کریم نے مختلف مواقع پر مختلف قسم کے گروہوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کچھ سابقون میں کچھ درمیانے درجہ کے لوگ ہیں کچھ نسبتا پیچھے رہنے والے لوگ ہیں۔کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اپنا سارا نفس جماعت کے سامنے پیش کر کے دعوت الی اللہ کرتے ہیں اور اپنے وقت کا کچھ بھی باقی نہیں رہنے دیتے وہ کہتے ہیں ہمارا جو کچھ بھی ہے خدا کا ہے۔ہماری زندگی کا ہر لمحہ دین کے لئے قربان ہے۔۔۔اور کچھ وہ لوگ ہیں جو کچھ نہ کچھ وقت دے سکتے ہیں دنیا کے دھندوں میں لازماً قوم نے جتلا ہوتا ہے۔اجتماعی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے بھی دنیا کمانا ضروری ہے لیکن مقصود ان کا بھی خدمت دین ہوتی ہے۔چنانچہ جو اسوال بڑی محنت کے ساتھ کماتے ہیں وہ خدا کے حضور پیش کر دیتے ہیں اور اس طرح وہ بھی اپنے دعوئی کو سچا ثابت کر دکھاتے ہیں۔۔۔ہر احمدی جو مالی قربانی تو کرتا رہا ہے لیکن وقت کی قربانی پیش نہیں کرتا وہ قرآن کریم کی آیت کی رو سے انگڑا مسلمان ہے۔اس کی دو ٹانگوں میں سے ایک ٹانگ نہیں ہے۔حضرت مسیح موعود کے وقت میں ہر احمدی داعی الی اللہ تھا امر واقعہ یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود و مہدی مسعود کے زمانے میں عملاً ہمارے جتنے داعیان الی اللہ میدان میں کام کر رہے تھے آج ہو گا سواں حصہ بھی نہیں کر رہے جبکہ : ضرورتیں پھیل چکی ہیں اور ہمارے Contact Points بہت بڑھ گئے ہیں۔ایک امر واقعہ ہے کہ حضرت مسیح موعود و مہدی مسعود کے زمانہ میں جتنا احمدی داعی