راہ عمل — Page 19
۲۰ - ظاہر کا اثر باطن پر پڑتا ہے اس لئے داعی الی اللہ کو غسل کرنے۔بالوں کے درست کرنے اور درست رکھنے کا اور لباس کو صاف رکھنے کا خیال رکھنا چاہئیے۔جمعہ کے دن عطر لگانا چاہئے منہ کی صفائی کا بھی خیال رکھنا چاہئے۔مکان کو صاف رکھنا چاہئے۔باہر سے بھی اور اندر سے بھی۔ہر اک چیز با قرینہ ہو اور ترتیب سے ہو۔- خانہ خدا کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے اور ہمیشہ جمعہ کے دن وہاں خوشبو جلائی جائے۔جلسوں کے موقعوں پر بھی خوشبو کی بتیاں جلائی جاویں۔- دعاؤں پر خاص طور پر زور دینا چاہیے کہ یہ سب کام کی جان ہیں۔- اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ احمدی زیادہ آپس میں ملیں اور بہ زیادہ سلسلہ کے کاموں میں دلچسپی لیں۔چندہ بھی دیں اور کام بھی کریں۔اس امر کا خیال رکھنا کہ وہ بلا وجہ مربی سے ناراض نہ ہوں اور ان سے کاموں کے متعلق مشورہ لیتے رہنا چاہیے۔" دعوت " قبول کرنے والے کی طرف خاص توجہ کرنی چاہیے۔ہمیشہ ان سے ایسا تعلق رہے کہ وہ یہ محسوس کریں کہ یہ ہمیں اپنا سمجھتے ہیں۔بیمار کی عیادت۔تکلیف زدہ کی مدد۔خوشی اور غمی میں شراکت ضرور کرنی چاہیے۔بغیر اس کے کہ وہ لوگ مضبوط ہوں اسلام ان ممالک میں مضبوط نہ ہو گا۔”دعوت“ میں کامیابی کا ایک گر ( تحریک جدید ستمبر ۶۱۹۷۰ ) ہر احمدی " دعوت الی اللہ " کے لئے وقف کرے۔اپنے ضلع کے کسی مقام پر جانے کے لئے اگر ایک دن جانے اور ایک دن آنے کا رکھ لیا جائے۔تو ۱۳ دن قیام کے لئے نکل سکتے ہیں اور اس عرصہ میں ایک گاؤں میں رہ کر بہت کچھ سنایا جا سکتا ہے۔اور خدا کے فضل سے اس کا نیک نتیجہ نکل سکتا ہے اگر تمہیں چالیس آدمی پاس پاس کے تمھیں