راہ عمل

by Other Authors

Page 17 of 89

راہ عمل — Page 17

نہیں لیا جا سکتا۔مگر باقی قوی سے کام لئے جاسکتے ہیں۔۔۔پس میں داعیان الی اللہ کو یہ نصیحت کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے اپنا کام جو سمجھا ہوا ہے وہ ان کا کام نہیں ہے۔یہ بہت چھوٹا اور محدود کام ہے۔۔۔۔۔الدائی کا کام یہ ہے کہ جماعت کو دعوت کا کام کرائے۔اس طرح خدا تعالی کے فضل سے ہماری جماعت کی ترقی ہو سکتی ہے ، پہلے سے کئی گنا زیادہ بڑھ سکتی ہے۔اسی طرح جماعت کی تربیت کی طرف داعیان کو توجہ کرنی چاہئے۔جماعت کے بیکاروں کے متعلق تجاویز سوچنی چاہئیں۔بیاہ شادیوں کی مشکلات کو حل کرنے کے لئے جد وجہد کرنی چاہئے۔غرض جس طرح باپ کو اپنی اولاد کے متعلق ہر بات کا خیال ہوتا ہے اسی طرح داعیان کو جماعت سے متعلق ہر بات کا خیال ہونا چاہئے کیونکہ و جماعت کے لئے باپ یا بڑے بھائی کا درجہ رکھتے ہیں۔( الفضل ۲۱ نومبر ۱۹۳۵ء ) لنڈن کے مربی حضرت مولانا عبد الرحیم صاحب درد کے نام اے خدا! ! جس نے اپنے فضل سے دین حق کو انسان کی ہدایت کے لئے نازل کیا اور پھر جب لوگوں نے اس سے منہ پھیر لیا اور اس کی ہدایت کو بھلا دیا تو پھر انکی آنکھیں کھولنے کے لئے اور ان کو نور بخشنے کے لئے مسیح موعود کو نازل فرمایا۔میں تیری زبر دست طاقتوں اور تیرے بے انتہاء رحم سے مدد مانگتے ہوئے تجھ سے عاجزانہ طور پر عرض کرتا ہوں اور التجاء کرتا ہوں۔ان کو محنت اور شوق اور عقل سے کام کرنے کی توفیق عطا فرما اور ان کی محنت کو قبول فرما خواہ وہ کتنی ہی حقیر کیوں نہ ہو اور اس کے نیک ثمرات پیدا کر جو سب بلکہ گردا گرد کے ملکوں کو بھی تیری برکتوں سے بھر دیں۔اے میرے رب ! ایسا کر کہ ان کا عمل اور ان کا قول اور ان کا فکر اور خیال بھی تیری مرضی اور تیرے منشاء کے خلاف نہ ہو بلکہ ان کا عمل اور ان کا خیال اور ان کا قول تیرے ارادہ اور تیرے حکم کے مطابق ہو۔وہ دین حق کو سمجھیں اور اس کے مطابق عمل کریں اور اس کے مطابق