راہ عمل — Page 13
۱۴ - جو لوگ آپ کے ذریعہ ہدایت پاویں ( انشاء اللہ ) ان کی خبر رکھیں جس طرح گڈریا اپنے محلے کی پاسبانی کرتا ہے انکی پاسبانی کریں ان کی دینی یا دنیاوی مشکلات میں مدد کریں ہر ایک تکلیف میں ہر اتلا میں محبت سے شریک ہوں ان کے ایمان کی ترقی کے لئے دعا کریں۔- قرآن کریم اور احادیث کا کثرت سے مطالعہ کریں حضرت مسیح موعود کی کتب سے پوری واقفیت ہو۔مسیحی مذہب کا کامل مطالعہ ہو۔فقہ کی بعض کتب زیر نظر رہیں کہ وہ نہایت ضروری کام ہے۔آخر وہاں کے لوگوں کو ہی مسائل بتانے پڑیں گے۔-۱۰ اگر کوئی تکلیف ہو خدا تعالیٰ سے دعا کریں اگر کوئی بات دریافت کرنی ہو اور فوری جواب کی ضرورت ہو خط لکھ کر ڈال دیں اور خاص طور پر دعا کریں۔تعجب نہ کریں اگر خط کے پہنچتے ہی یا پہنچنے سے پہلے ہی جواب مل جائے خدا کی قدرت وسیع اور اس کی طاقت بے انتہا ہے اپنے اندر تصوف کا رنگ پیدا کریں۔کم خوردن۔کم گفتن۔کم خفتن عمدہ نسخہ ہے۔- تجد ایک بڑا ہتھیار ہے۔یورپ کا اثر اس سے محروم رکھتا ہے کیونکہ لوگ ایک بجے سوتے ہیں آٹھ بجے اٹھتے ہیں آپ عشاء کے ساتھ سو جائیں۔دعوت الی اللہ میں حرج ہو گا لیکن یہ نقصان دوسری طرح خدا تعالی پورا کر دے گا۔دین کو سننے والے لوگ آپ کی طرف کھنچے چلے آئیں گے چھوٹے چھوٹے گاؤں میں غریبوں اور زمینداروں کو اور محنت پیشہ لوگوں کو جا کر وعظ کریں یہ لوگ حق کو جلد قبول کریں گے اور جلد اپنے اندر روحانیت پیدا کریں گے کیونکہ نسبتا بہت سادہ ہیں۔۱۲ گاؤں کے لوگ حق کو مضبوطی سے قبول کیا کرتے ہیں کسی چھوٹے گاؤں میں کسی سادہ علاقہ میں لندن سے دور جا کر کہیں ایک دو ماہ رہین اور دعاؤں سے کام لیتے ہوئے وعظ کریں پھر اس کا اثر دیکھیں۔یہ لوگ سختی بھی کریں گے لیکن سمجھیں اور خوب سمجھیں گے۔ان کی سختی سے گھبرائیں نہیں۔بیمار کبھی خوش ہو کر دودھ نہیں پیتا۔۱۳۔ہمیشہ بڑے کام مجھ سے پوچھ کر کریں۔اللہ تعالٰی آپ کے ساتھ ہو اور ہر ، ایک شر سے محفوظ رکھے۔اور اعمال صالحہ کی توفیق بخشے زبان میں اثر پیدا کرے کامیابی کے ساتھ جاویں اور کامیابی سے واپس آئیں۔الفضل ۷ ستمبر ۱۹۱۵ء )