راہ عمل — Page 11
١٢ سے مقابلہ ہو اپنے آپ کو خدا تعالیٰ کے آگے گرا دیں اور دل سے اس بات کو نکال دیں کہ آپ جواب دیں گے بلکہ اس وقت یقین کریں کہ آپ کو کچھ نہیں آتا۔اپنے سب علم کو بھلا دیں لیکن اس کے ساتھ ہی یقین کریں کہ میرے ساتھ خدا ہے۔وہ خود آپ کو سب کچھ سکھائے گا اور دعا کریں اور ایک منٹ کے لئے بھی خیال نہ کریں کہ آپ دشمن سے زیر ہو جاویں گے بلکہ تسلی رکھیں کہ حق کی فتح ہو گی۔اور ساتھ ہی خدا کے غنا پر بھی نظر رکھیں۔خوب یاد رکھیں وہ جو اپنے علم پر گھمنڈ کرتا ہے وہ دین الہی کی خدمت کرتے وقت ذلیل کیا جاتا ہے۔اور اسکا انجام اچھا نہیں ہوتا۔لیکن ساتھ ہی وہ جو خدمت دین کرتے وقت دشمن کے رعب میں آتا ہے۔خدا تعالی اس کی بھی مدد نہیں کرتا۔نہ گھمنڈ ہو نہ فخر ہو نہ گھبراہٹ ہو نہ خوف۔متواضع اور یقین سے پر دل کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کریں پھر کوئی دشمن اللہ تعالٰی کی نصرت کی وجہ سے آپ پر غالب نہ آ سکے گا۔اگر کسی ایسے سوال کے متعلق بھی آپ کا مخالف آپ سے دریافت کرے گا جو آپ کو معلوم نہیں تو خدا کے فرشتے آپ کی زبان پر حق جاری کر دیں گے۔اور الہام کے ذریعے سے آپ کو علم دیا جائے گا۔پس اس بات کو خوب یاد رکھیں اور یورپ کے علم سے گھبرائیں نہیں۔جب ان کی عظمت دل پر اثر کرنے لگے تو قرآن کریم اور کتب حضرت مسیح موعود کا بغور مطالعہ کریں۔ان میں سے آپ کو وہ علوم مل جائیں گے کہ وہ اثر جاتا رہے گا۔آپ اس بات کو خوب یاد رکھیں کہ یورپ کو فتح کرنے جاتے ہیں نہ کہ مفتوح ہونے اس کے دعووں سے ڈریں نہیں کہ ان دعووں کے نیچے کوئی دلیل پوشیدہ نہیں۔یورپ کی ہوا کے آگے نہ گریں بلکہ اہل یورپ کو اسلامی تہذیب کی طرف لانے کی کوشش کریں۔- مگر یاد رکھیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم ہے۔بشر و اولا تنفروا یعنی لوگوں کو بشارت دیتا۔ڈرانا نہیں۔ہر ایک بات نرمی سے ہونی چاہئے میرا اس سے مطلب یہ نہیں کہ صداقت کو چھپائیں اگر آپ ایسا کریں گے تو یہ اپنے کو تباہ کرنے کے یہا برابر ہو گا۔حق کے اظہار سے کبھی نہ ڈریں میرا اس سے یہ مطلب ہے کہ یورپ بعض کمزوریوں میں مبتلا ہے۔اگر عقائد صحیحہ کو مان کر کوئی شخص اسلام میں داخل ہونا چاہتا