راہ عمل

by Other Authors

Page 10 of 89

راہ عمل — Page 10

1 کرنے اور اللہ تعالیٰ کے قرب میں بڑھنے کا موقعہ ملتا ہے وہاں ساتھ ہی ساتھ کبر اور عجب اور نفس کی بڑائی کا خیال بھی لگا رہتا ہے۔اور یہی وہ وقت ہوتا ہے جب انسان تلوار کی دھار پر کھڑا ہوتا ہے۔اور یہی وقت اس کے لئے پل صراط پر چلنے کا وقت ہوتا ہے۔ہے۔اس وقت اس کے اختیار میں ہوتا ہے کہ چاہے تو اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کر لے اور چاہے تو اس کی لعنت کا مستحق بن جائے۔پس یاد رکھو! کہ وہ چیز جو تمہاری زبانوں پر جاری ہوتی ہے اس سے تمہارا امتحان نہیں لیا جائے گا۔بلکہ وہ چیز جو تمہارے دل میں ہے اس سے تمہارا امتحان ہو گا۔پھر تمہاری اس سے قدر نہیں بڑھے گی۔جو تمہارے متعلق لوگ کہتے ہیں۔بلکہ اس سے بڑھے گی۔جو تمہارے متعلق خدا کہے۔پس اگر دعوت کی برکات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہو تو اپنے قلوب کی اصلاح کرو۔اللہ تعالیٰ کے سامنے بجز کے ساتھ جھکو اور اس کا فضل چاہو۔اس کی تعریف اور توصیف پر بھروسہ کرو۔اور اپنی زبان کے پھل پر خوش نہ ہو۔اور ڈرو کہ بہت دفعہ اس کا پھل سخت زہریلا ہوتا ہے اور بجائے تریاق بننے کے انسان کے لئے زہر بن جاتا ہے۔اور اپنا کمایا ہوا زہر مسلک ہوتا ہے۔پس اس عظیم الشان کام کا بیڑا اٹھاتے ہوئے اس امر کو ہمیشہ مد نظر رکھو۔ایسا نہ ہو کہ تم بجائے ترقی کرنے کے تنزل میں گر جاؤ۔اخبار الفضل قادیان ۲۸ / جنوری ۱۹۳۲ء ) لنڈن کے مربی حضرت قاضی عبداللہ بی۔اے۔بیٹی کے نام - ۱۳ شهری هدایات) ا۔آپ جس کام کے لئے جاتے ہیں وہ بہت بڑا کام ہے بلکہ انسان کا کام ہی نہیں۔خدا کا کام ہے کیونکہ دل پر قبضہ سوائے خدا کے اور کسی کا نہیں ہے۔دلوں کی اصلاح اس کے ہاتھ میں ہے۔پس ہر وقت اس پر بھروسہ رکھنا۔اور کبھی مت خیال کرنا کہ میں بھی کچھ کر سکتا ہوں۔- دل محبت الہی سے پر ہو اور تکبر اور فخر پاس بھی نہ آئے جب کسی دشمن