رَدْ تَنَاسُخْ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 16 of 40

رَدْ تَنَاسُخْ — Page 16

باتیں ہمیں یاد ہوتیں۔اتنی لمبی مدت کے ہزاروں ہزار باتیں اور کام ہم یک قلم کیوں بھول گئے ؟ اب انعام اور خلوت کے لینے والے کو خبر نہیں۔کس کس نیک عمل پر مجھے انعام ملا اور سر پا نے والے کو اطلاع نہیں کہیں بدکاری کے بدلہ میں ماخوذ ہوں۔لڑکپن کے حالات بھول جانے پر قیاس نہیں ہو سکتا۔اول تو اس لئے کہ اسوقت انسانی عقل ناقص اور بالکل لکھی ہوتی ہے۔دوم جیسے آریہ مانتے ہیں۔کہ سب آدمی سود ر پیدا ہوتے ہیں۔قرآن کریم یوں فرماتا ہے۔واللہ آخر جكم من بطون أمها تكم لا تعلمون شيئًا :- سیوم - وہ حالت بھی مختصر وقت کی ہے۔اور کچھ بڑی کاموں سے اسکا تعلق نہیں۔البتہ اہل اسلام اس قسم سے پہلے ارواح پر عہد الست کا زمانہ تجویز کرتے ہیں۔اور اس زمانہ کو مانتے ہیں۔گر اول تو وہ ایک عالم مثال کی عجائبات اور اس کی نیرنگیوں کی ایک بات ہے۔دوم اسوقت کو بہت تھوڑا وقت سمجھا جاتا ہے۔مگر پھر بھی غور کرو۔آجتک اسکا کتنا اثر باقی ہے۔کہ تمام ارواح کی فطرت میں اس اثر کا باعث باہمہ اختلاف ادیان - وازمان۔اور بتا غض و نظام کے اسبات پر قریباً اتفاق ہے کہ ہمارا کوئی رب ہے۔چاہے کوئی اُسے اللہ کہے۔کوئی یہوواہ - کوئی اونگ کہتی۔کوئی یزدان ہے۔کسی کی زبان پر دھرم کے نام سے موسوم ہوا کسی کے دہن پر شکتی کے نام سے۔