رَدْ تَنَاسُخْ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 9 of 40

رَدْ تَنَاسُخْ — Page 9

9 تناسخ کے مانا گیا۔کہ سزاؤں کا بھگتنا ضروری ہے۔اور کسی طرح بھی ممکن نہیں کہ اللہ تعالٰی کی عدالت سے وہ سزائل جاوے۔تو علاج سے کیا فائدہ اور اس کے باعث کیونکر فضل و کرم الہی ہم کو الہی عدالت سے چھوڑا سکتا ہے۔اور اور اسباب الامراض اور معالجة الامراض سے کیا نفع ہوگا۔نہ ٹھواں جواب۔روح کے گن یعنے خواص رو کے کرم یسے افعال روح کی بہاؤ یعنی عادات دیانندی آریوں کو نزدیک ارواح کو لازم اور ارواح میں انادی ہیں۔اور آریہ کے نزدیک یہ صفات ارواح میں باری تعالیٰ کی دی ہوئی نہیں۔اب تناسخ کے وہم کا منکر اگر یوں ہے۔کہ بعض ارواح کا بہاؤ اور اس کے گن ہی ایسے ہیں۔کہ ناقص ذرات کا جسم لیا کریں۔اور دکہہ واٹک جسم میں زندگی بسر کریں۔آسودگی میں رہنے والوں کے گھر جنم نہ لیں۔اور یہ امر ان کے لئے پور بلی جنم یعنی پہلی زندگی کے اعمال کی جزا یا سزا نہ ہو۔بلکہ ایسی روح کی شقاوت از لیہ اور اس کا سبہاؤ ہی اس تکلیف کا موجب ہو۔بعض ارواح اصل سے ایسا بہاؤر کہتے ہوں۔کہ عورتوں کا بدن لین بعضے ارواح مردوں کا جنم اپنے لئے اپنے بہاؤ سے پسند کر لین طبقہ اعمال کو اس میں کچھ دخل نہ ہو۔اور نہ پہلے جنم کی یہ جزاء اور سزاء ہو۔سعی و سعید شده ان میں سے کوئی سعید ہے۔اور کوئی شقی ہے :-