ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام

by Other Authors

Page 41 of 426

ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 41

ربط ہے جان محمد سے مری جاں کو مدام گواہ بنا کر لائیں گے) پر پہنچا تو آنحضور نے فرمایا ٹھہر جاؤ۔حضرت عبد اللہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول ال لی لا علمی کی طرف دیکھا تو آپ کی آنکھوں سے آنسو رواں تھے۔بخاری کتاب فضائل القرآن باب قول المقرىء للقارىء حسبك ) آپ کی خشیت کا یہ عالم تھا کہ حضرت عبداللہ بن عمر بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی الیم نے ایک شخص کو تلاوت کرتے سنا جو سورۃ مزمل کی اس آیت کی تلاوت کر رہا تھا۔إِنَّ لَدَيْنَا أَنْكَالًا وَجَحِيمًا (المزمل: 13) (یعنی ہمارے پاس بیٹیاں اور جہنم ہے) تو نبی کریم ملی کی نیم بے ہوش ہو کر گر پڑے۔(کنز العمال جلد 7 صفحہ 206) الله سة اللہ تبارک تعالیٰ نے اسلام کے دور آخر میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کو ہر لحاظ سے حضرت رسولِ کریم کا عکس بنایا۔فرماتے ہیں خدا نے مجھ پر اس رسول کریم کا فیض نازل فرمایا اور اُس کو کامل بنایا اور اس نبی کریم صلی للی نام کے لطف اور خود کو میری طرف کھینچا یہاں تک کہ میرا وجود اس کا وجود ہو گیا۔شخص مجھ میں اور مصطفی اصلی ای کمی تفریق کرتا ہے اس نے مجھ کو نہیں دیکھا ہے اور نہیں پہچانا ہے۔( ترجمه خطبہ الہامیه، روحانی خزائن جلد 16 صفحہ 258) جو اصل اور عکس میں تفریق کی ہی نہیں جاسکتی ہو بہو ایک سے نظر آتے ہیں۔قرآن پاک پڑھنے اور سننے سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کا عشق ظاہر و باہر ہے۔پاک کلام پڑھنا آپ کا سب سے محبوب مشغلہ تھا اور سن کر بھی لطف لیتے تھے دو روایات پیش ہیں۔حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب سے روایت ہے: ایک روز مغرب کے بعد حضور شہ نشین پر مسجد مبارک میں احباب کے ساتھ بیٹھے تھے کہ آپ کو دوران سر کا دورہ شروع ہوا اور آپ شہ نشین سے نیچے اتر کر فرش پر لیٹ گئے اور بعض لوگ آپ کو دبانے لگ گئے مگر حضور نے ان سب کو ہٹا دیا۔جب اکثر لوگ رخصت ہو گئے تو آپ نے حضرت مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوٹی سے فرمایا کہ کچھ قرآن شریف پڑھ کر سنائیں۔مولوی صاحب دیر تک نہایت خوش الحانی سے قرآن شریف سناتے رہے یہاں تک 41