ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام

by Other Authors

Page 393 of 426

ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 393

ربط ہے جان محمد سے مری جاں کو مدام 9۔تین باتیں جس میں ہوں اللہ تعالیٰ اُسے اپنی حفاظت اور رحمت میں رکھے گا اور اُسے جنت میں داخل کرے گا۔پہلی یہ کہ وہ کمزوروں پر رحم کرے۔دوسری یہ کہ وہ ماں باپ سے محبت کرے۔تیسری یہ کہ خادموں اور نو کروں سے اچھا سلوک کرے۔(سنن الترمذى كتاب القيامة والرقائق باب 48/113 حدیث نمبر (2494) 10۔کسی چیز میں جتنا بھی رفق اور نرمی ہو اُتنا ہی یہ اُس کے لئے زینت کا موجب بن جاتا ہے۔اُس میں خوبصورتی پیدا ہوتی ہے اور جس سے رفق اور نرمی چھین لی جائے وہ اتنی ہی بدنما ہو جاتی ہے۔سختی جو ہے وہ عمل کو بھی بد نما کر دیتی ہے۔(صحیح مسلم کتاب البر والصلة والآداب باب فضل الرفق حديث نمبر (6602 11۔جسے نرمی سے محروم کیا جاتا ہے وہ خیر سے محروم کیا جاتا ہے۔(صحیح مسلم، کتاب البر والصلة والآداب، باب فَضْلِ الرِّفْقِ، حديث: 4680) 12۔مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔(بخاری کتاب الایمان باب المسلم من سلم المسلمون من لسانہ ویدہ ) اب ایک واقعہ دیکھئے!۔عجیب سا سوال تھا پر ناراضگی کا اظہار نہیں کیا تحمل سے جواب عطا فرمایا، دعا دی، نصیحت بھی محبت سے کی جس کا فوری اثر ہوا اور سوال کرنے والے کی کایا پلٹ گئی: ایک دفعہ ایک نوجوان نے عجیب سوال کر ڈالا کہ یا رسول اللہ صلی العلیم ! مجھے زنا کی اجازت دیجئے۔لوگوں نے اسے ملامت کی کہ کیسی نامناسب بات کر دی اور اسے سوال کرنے سے روکنے لگے۔نبی کریم صلی ا یکم سمجھ گئے کہ اس نوجوان نے گناہ کا ارتکاب کرنے کی بجائے جو اجازت مانگی ہے تو اس میں سعادت کا کوئی شائبہ ضرور باقی ہے۔آپ صلی الی یکم نے کمال شفقت سے اسے اپنے پاس بلایا اور فرمایا پہلے یہ بتاؤ کہ کیا تمہیں اپنی ماں کے لئے زنا پسند ہے؟ اس نے کہا نہیں خدا کی قسم! ہر گز نہیں۔آپ کی لی کرم نے فرمایا اسی طرح باقی لوگ بھی اپنی ماؤں کے لئے زنا پسند نہیں کرتے۔آپ صلی علیم نے دوسراسوال یہ فرمایا کہ کیا تم اپنی بیٹی کے لئے بد کاری پسند کرو گے؟ اس نے کہا خدا کی قسم! ہر گز نہیں۔آپ صلی الم نے فرمایا لوگ بھی اپنی بیٹیوں کے لئے یہ پسند نہیں کرتے۔پھر آپ نے فرمایا کیا تم اپنی بہن سے بد کاری پسند کرتے ہو؟ اس نے پھر اسی شدت سے نفی میں جواب دیا۔آپ کی ایم نے فرمایا لوگ بھی اپنی بہنوں کے لئے یہ پسند نہیں 393