ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام

by Other Authors

Page 392 of 426

ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 392

ربط ہے جان محمد سے مری جاں کو مدام دوسرے سے محبت کرتے تھے۔آج جبکہ میرے سائے کے سوا کوئی سایہ نہیں۔میں انہیں اپنے سایہ رحمت میں جگہ دوں۔(صحیح مسلم کتاب البر والصلة والآداب حدیث نمبر 6548) 3۔ایک دوسرے سے بغض نہ رکھو۔حسد نہ کرو۔بے رُخی اور بے تعلقی اختیار نہ کرو۔باہمی تعلقات نہ توڑو بلکہ اللہ تعالیٰ کے بندے اور بھائی بھائی بن کر رہو۔کسی مسلمان کے لئے جائز نہیں کہ وہ اپنے بھائی سے تین دن سے زیادہ ناراض رہے اور اُس سے قطع تعلق رکھے۔(صحیح البخارى كتاب الادب باب الهجرة حديث نمبر 6076) 4۔کیا میں تم کو بتاؤں کہ آگ کس پر حرام ہے؟ وہ حرام ہے ہر اُس شخص پر جو لو گوں کے قریب رہتا ہے۔(سنن الترمذى كتاب القيامة والرقائق حدیث نمبر 2488 5۔جو شخص رزق کی فراخی چاہتا ہے یا خواہش رکھتا ہے کہ اُس کی عمر اور ذکر خیر زیادہ ہو، اُسے صلہ رحمی کا خُلق اختیار کرنا چاہئے۔(صحیح مسلم کتاب البر والصلة والآداب حدیث نمبر (6523) 6۔اُس شخص کا ہمارے ساتھ کوئی تعلق نہیں جو چھوٹے پر رحم نہیں کرتا، بڑوں کا شرف نہیں پہچانتا۔یعنی اُس کی عزت نہیں کرتا۔(سنن الترمذى كتاب البر والصلة باب ما جاء فى رحمة الصبيان حدیث نمبر (1920) 7۔تمام مخلوقات اللہ تعالیٰ کی عیال ہیں۔پس اللہ تعالیٰ کو اپنی مخلوقات میں سے وہ شخص پسند ہے جو اُس کے عیال کے ساتھ اچھا سلوک کرتا ہے اور اُن کی ضروریات کا خیال رکھتا ہے۔(الجامع لشعب الايمان للبيهقی جلد نمبر 9 صفحہ 523 حدیث نمبر 7048 مكتبة الرشد 2004ء) 8۔رحم کرنے والوں پر رحمان خدا رحم کرے گا۔اہل زمین پر رحم کرو تو آسمان پر اللہ تم پر رحم کرے گا۔(سنن الترمذی كتاب لابر والصلة باب ما جاء فى رحمة المسلمين حديث نمبر 1924) 392