ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام

by Other Authors

Page 370 of 426

ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 370

کی زندگی میں اُس کو دیں۔(حقیقۃ الوحی صفحہ 115) دوسرا محمد عربی بادشاه ہر کرے ہے روح قدس جس کے در کی دربانی اسے خدا تو نہیں کہہ سکوں پر کہتا ہوں کہ اُس کی مرتبہ دانی میں ہے خدادانی جمال محمدی کا دوبارہ ظہور اللہ کے حکم کے ساتھ اس زمانہ میں جری اللہ فی حلل الانبیاء حضرت اقدس مرزا غلام احمد صاحب قادیانی مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام کی بعثت کے ذریعہ دوبارہ جمال محمدی کا ظہور ہوا۔آپ علیہ السلام کو الہام ہوا۔مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللَّهِ وَالَّذِينَ مَعَةً أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاء بَيْنَهُمْ۔اس وحی الہی میں میرا نام محمد رکھا گیا اور رسول بھی۔ایک غلطی کا ازالہ، روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 207) نبوت کی تمام کھڑ کیاں بند کی گئیں مگر ایک کھڑ کی سیرت صدیقی کی کھلی ہے یعنی فنافی الرسول کی۔پس جو شخص اس کھڑ کی کی راہ سے خدا کے پاس آتا ہے اس پر ظلی طو ر پر وہی نبوت کی چادر پہنائی جاتی ہے جو نبوت محمدی کی چادر ہے۔اس لئے اس کا نبی ہونا غیرت کی جگہ نہیں کیو نکہ وہ اپنی ذات سے نہیں بلکہ اپنے نبی کے چشمہ سے لیتا ہے اور نہ اپنے لئے بلکہ اس کے جلال کے لئے۔اسی لئے اس کا نام آسمان پر محمد اور احمد ہے۔اس کے یہ معنی ہیں کہ محمد کی نبوت آخر محمد کو ہی ملی۔گو بروزی طور پر مگر نہ کسی اور کو۔۔۔غرض میری نبوت اور رسالت باعتبار محمد اور احمد ہونے کے ہے۔نہ میرے نفس کی رو سے اور یہ نام بحیثیت فنا فی الرسول مجھے ملا ہے۔“ ایک غلطی کا ازالہ، روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 208) بعد از خدا بعشق محمد محمرم گر کفر ایں بود بخدا سخت کافرم 370