ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام

by Other Authors

Page 359 of 426

ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 359

• ربط ہے جان محمد سے مری جاں کو مدام بھی بھیج سکتی ہو تو اسے بھیجنا چاہیے۔(اس میں شرم کی کوئی بات نہیں۔) ( بخاری کتاب الادب باب لا تحقرن جارة لجارتها ) اللہ تعالی کے نزدیک ساتھیوں میں سے وہ ساتھی اچھا ہے جو اپنے ساتھی کے لئے اچھا ہو اور پڑوسیوں میں وہ پڑوسی بہترین ہے جو اپنے پڑوسی سے اچھا سلوک کرے۔( ترمذی ابواب البر والصلة باب ماجاء فی الحق الجواهر ) پڑوس کے ساتھ حسنِ سلوک کرنا اور اس کے حقوق کی ادائیگی کرنا واقعتا فضل الہی پر منحصر ہے اور انسان کو بیچے ایمان کا وارث بنا دیتا ہے۔(جامع ترمذی کتاب الزهد حدیث نمبر 2227 ) جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو اسے اپنے پڑوسی سے نیک سلوک کرنا چاہئے۔(مسلم کتاب الایمان) جب کبھی تم اچھا سالن بنا ؤ تو اس کا شوربہ کچھ زیادہ کر لیا کرو اور اپنے پڑوسی کا بھی خیال رکھو یعنی کسی نہ کسی پڑوسی کو بھی اس میں سے سالن بھجواؤ۔(مسلم کتاب البر والصلة ) حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی للی نیلم نے ارشاد فرمایا: وہ شخص (کامل) مومن نہیں ہو سکتا جو خود تو پیٹ بھر کر کھائے اور اس کا پڑو سی بھو کا رہے۔(طبرانی، ابویعلی، مجمع الزوائد) ، حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے عرض کیا: یا رسول الله صل للم! فلانی عورت کے بارے میں یہ مشہور ہے کہ وہ کثرت سے نماز، روزہ اور صدقہ خیرات کرنے والی ہے (لیکن) اپنے پڑوسیوں کو اپنی زبان سے تکلیف دیتی ہے (یعنی برا بھلا کہتی ہے)۔رسول الله الا نیلم نے ارشاد فرمایا: وہ دوزخ میں ہے۔پھر اس شخص نے عرض کیا یارسول اللہ صلی می نیما فلانی عورت کے بارے میں یہ مشہور ہے کہ وہ نفلی روزہ، صدقہ خیرات اور نماز تو کم کرتی ہے بلکہ اس کا صدقہ وخیرات پنیر کے چند ٹکڑوں سے آگے نہیں بڑھتا لیکن اپنے پڑوسیوں کو اپنی زبان سے کوئی تکلیف نہیں دیتی۔رسول 359