ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام

by Other Authors

Page 348 of 426

ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 348

واحِدَ كه مہدی کو اللہ تعالیٰ ایک ہی رات میں صالح بنا دے گا۔(سُنَن ابنِ مَاجَهِ كِتَابُ الْفِتَن بَابِ 43 خُرُوجِ الْمَهْدِي ، حدیث نمبر 4085 ) 1893ء میں ہندوستان کے بعض علماء نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی عربی دانی پر اعتراض کیا اور حضور علیہ السلام کو علوم عربیہ سے بے بہرہ قرار دیا۔مخالف علماء کی اس کیفیت کو دیکھ کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس معاملہ میں اللہ تعالیٰ سے دعا کی اور مدد طلب فرمائی۔اس دعا کو اللہ تعالٰی نے اس رنگ میں قبول فرمایا کہ ایک ہی رات میں عربی زبان کے 40 ہزار مادے آپ علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے سکھائے گئے۔اللہ تعالیٰ کی طرف سے عربی زبان کا علم دیئے جانے کے بعد حضور علیہ السلام نے عرب و عجم کے علماء کے کبر کو تو ڑنے کے لئے اور اہل عرب پر حجت قائم کرنے کے لئے فصیح و بلیغ عربی زبان میں کم و بیش 24 کتب بھی تحریر فرمائیں جن میں ہزاروں روپیہ کے انعامی چیلنج بھی دیئے لیکن کسی کو مقابلہ کی جرات نہ ہو سکی۔(ضرورة الامام، روحانی خزائن جلد 13 صفحہ 496) نیز حضرت اقدس فرماتے ہیں: ”قلت جہد اور معمولی جستجو کے باوجود عربی زبان میں میرا کمال حاصل کرنا میرے رب کی طرف سے واضح نشان ہے تا کہ وہ لوگوں پر میرا علم اور ادب ظاہر فرمائے پس مخالفین کے گروہ میں کوئی ہے جو اس امر میں میرے ساتھ مقابلہ کر سکے اور اس معمولی کوشش کے باوجود مجھے چالیس ہزار عربی لغات سکھائے گئے ہیں اور مجھے علوم ادبیہ میں کامل وسعت عطا کی گئی ہے“ (ترجمه از مکتوب احمد، روحانی خزائن جلد 11 صفحہ 234)۔”ہمارا تو دعوی ہے کہ معجزہ کے طور پر خدا تعالیٰ کی تائید سے انشاء پردازی کی ہمیں طاقت ملی ہے “ ( نزول المسیح، روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 437) آپ کا منظوم کلام تین زبانوں میں ملتا ہے۔جو بے مثال ہے۔تقریر بھی اعلیٰ تھی۔اللہ تعالیٰ کی سند ہے۔در کلام تو چیزی است که شعراء را در آن دخله نیست تیرے کلام میں ایک ایسی چیز ہے جس میں شاعروں کو دخل نہیں۔(تذکره صفحه 805) 348