ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 347
ایک اور مولوی صاحب سے چند سال پڑھنے کا اتفاق ہوا۔ان کا نام گل علی شاہ تھا۔ان کو بھی میرے والد صاحب نے نو کر رکھ کر قادیان میں پڑھانے کے لیے مقرر کیا تھا اور ان آخرالذ کر مولوی صاحب سے میں نے نحو اور منطق اور حکمت وغیرہ علوم مروجہ کو جہاں تک خدا تعالیٰ نے چاہا حاصل کیا اور بعض طبابت کی کتابیں میں نے اپنے والد صاحب سے پڑھیں اور وہ فن طبابت میں بڑے حاذق طبیب تھے اور ان دنوں میں مجھے کتابوں کے دیکھنے کی طرف اس قدر توجہ تھی کہ گویا میں دنیا میں نہ تھا۔“ (کتاب البریه، روحانی خزائن جلد 13 صفحہ 179 - 181 حاشیہ) مطالعہ کے لئے آپ کے موضوعات کے چناؤ، سنجیدگی اور متانت کے بارے میں کئی روایات ہیں۔جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو خاص مقصد کے لئے تیار کر رہاتھا۔سترہ اٹھارہ برس کی عمر میں سنجیدگی کا عالم دیکھئے۔آپ فرماتے ہیں: میں سولہ سترہ برس کی عمر سے عیسائیوں کی کتابیں پڑھتا ہوں اور ان کے اعتراضوں پر غور کرتا رہا ہوں۔میں نے اپنی جگہ ان اعتراضوں کو جمع کیا ہے۔جو عیسائی آنحضرت صلی الم پر کرتے ہیں۔ان کی تعداد تین ہزار کے قریب پہنچی ہوئی ہے۔۔۔اللہ تعالیٰ گواہ ہے اور اس سے بڑھ کر ہم کس کو شہادت میں پیش کر سکتے ہیں۔کہ جیسا کہ میں نے ابھی کہا ہے۔سولہ یا سترہ برس کی عمر سے عیسائیوں کی کتابیں پڑھتا رہا ہوں۔مگر ایک طرفۃ العین کے لیے بھی ان اعتراضوں نے میرے دل کو مذبذب یا متاثر نہیں کیا محض خدا تعالیٰ کا فضل ہے میں جوں جوں ان کے اعتراضوں کو پڑھتا جاتا تھا۔اسی قدر ان اعتراضوں کی ذلت میرے دل میں سماتی جاتی تھی اور رسول کریم صلی علیم کی عظمت اور محبت سے دل عطر کے شیشہ کی طرح نظر آتا۔“ اور یہ (حیات احمد جلد اول صفحہ 398 - 399) اللہ پاک نے معجزانہ طور پر عربی زبان کا علم اور فصاحت عطا فرمائی علیہ السلام کو دینی کتب پڑھنے کے لئے انگریزی اور عبرانی سیکھنے کا خیال آیا جو زیادہ دیر نہ چلا لیکن عربی کیسے سیکھی؟ اس کے لئے پہلے ایک حدیث پڑھئے رسول اللہ صلی اللہ کریم نے فرمایا تھا۔الْمَهْدِئُ مِنَّا أَهْلَ الْبَيْتِ يُصْلِحُهُ اللَّهُ فِي لَيْلَةٍ“ کہ مہدی ہم میں سے اور ہمارے اہل بیت سے ہیں اللہ تعالیٰ انہیں ایک ہی رات میں صالح بنا دے گا۔ایک دوسری سند کے ساتھ یہ الفاظ آئے ہیں کہ الْمَهْدِيُّ يُصْلِحُهُ اللَّهُ فِي لَيْلَةٍ 347