ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 160
آپ نے تحریر فرمایا: ربط ہے جان محمد سے مری جاں کو مدام اور اس الہام نے عجیب سکینت اور اطمینان بخشا اور فولادی میخ کی طرح میرے دل میں دھنس گیا پس مجھے اس خدائے عز و جل کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ اس نے اپنے اس مبشرانہ الہام کو ایسے طور سے مجھے سچا کر کے دکھلایا کہ میرے خیال اور گمان میں بھی نہ تھا۔میرا وہ ایسا متکفل ہوا کہ کبھی کسی کا باپ ہر گز ایسا متکفل نہیں ہو گا۔“ اللہ تعالیٰ نے آپ کا نام بھی متوکل رکھا۔(تذکره صفحه 20) حمامة البشري، روحانی خزائن جلد 2 صفحہ 183) لَا تَخَفْ إِنَّكَ أَنْتَ الْأَعْلَى لَا تَخَفْ إِنِّي لَا يَخَافُ لَدَى الْمُرْسَلُونَ يُرِيدُونَ أَنْ يُطْفَئُوا نُورَ اللَّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَاللَّهُ مُتِمُّ نُورِهِ وَلَوْ كَرِةَ الْكُفْرُونَ کچھ خوف مت کر تو ہی غالب ہو گا۔کچھ خوف مت کر کہ میرے رسول میرے قرب میں کسی سے نہیں ڈرتے دشمن ارادہ کریں گے کہ اپنے منہ کی پھونکوں سے خدا کے نور کو بجھا دیں اور خدا اپنے نور کو پورا کرے گا اگرچہ کافر کراہت ہی کریں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو الہام ہوا: (حقیقۃ الوحی، روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 92 إِنَّ اللَّهَ مَعَكَ إِنَّ اللَّهَ يَقُومُ أَيْنَمَا قُمْتَ یعنی خدا تیرے ساتھ ہے خدا وہیں کھڑا ہوتا ہے جہاں تو کھڑا ہو۔(ضمیمہ انجام آتھم، روحانی خزائن جلد 11 صفحہ 301 حاشیہ) ایسے لا تعداد الہام ہیں جب یہ یقین ہو کہ خدا ساتھ کھڑا ہے اور طفل شیر خوار کی طرح گود میں رکھتا ہے تو تائید الہی پر بھروسے کا عالم آپ کی ساری زندگی میں نظر آتا ہے۔جس طرح ہندو سکھ عیسائی اور مسلم سب مل کر مخالفت پر اتر آئے تھے جہاد کرتے چلے جانا دل گردے کا کام ہے۔پیشگوئیوں پر اعتراضات سن کر کبھی بھی گھبرائے نہیں بلکہ پورے یقین سے کمال جرات و حوصلہ سے فرماتے ہیں: 160