ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام

by Other Authors

Page 152 of 426

ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 152

حضرت مسیح موعود فرض نماز کی ابتدائی سنتیں گھر میں ادا کرتے تھے اور بعد کی سنتیں بھی عموماً گھر میں اور کبھی کبھی مسجد میں پڑھتے تھے“ حضرت شیخ یعقوب علی عرفانی لکھتے ہیں: (سیرت المہدی حصہ اول صفحہ 5) حضرت مسیح موعود کے ملازم غفار کا کام اتنا ہی تھا کہ جب آپ مقدمات کے لئے سفر کرتے تو وہ ساتھ ہاتا اور لوٹا اور مصلی اس کے پاس ہوتا ان دنوں آپ کا معمول یہ تھا کہ رات بہت کم سوتے اور اکثر حصہ جاگتے رہتے اور رات بھر نہایت رقت آمیز لہجے میں گنگناتے رہتے“ (شمائل احمد صفحہ 28) حضرت مفتی محمد صادق لکھتے ہیں: ایک دفعہ مقدمہ کرم دین میں جب کہ حضرت صاحب کمرہ عدالت میں یہ سبب سماعت مقدمه تشریف فرما تھے نماز ظہر کا وقت گزر گیا اور نماز عصر کا وقت بھی تنگ ہو گیا تب حضور نے عدالت سے نماز پڑھنے کی اجازت چاہی اور باہر آکر برآمدے میں اکیلے ہی ہر دو نمازیں جمع کر کے پڑھیں۔“ (ذکر حبیب صفحہ 110) ’مارچ 1908ء میں پنجاب کے فنانشل کمشنر سر جیمز ولسن ایک روزہ دورے پر قادیان آئے شام کو حضرت اقدس سے ملنے آئے دوسرے دوست بھی تھے حضور پون گھنٹہ اسلام کی خوبیاں بیان کرتے رہے۔جب نماز کا وقت ہو گیا۔تو یہ کہہ کر رخصت لی کہ آپ دنیاوی حاکم ہیں خدا نے ہمیں دین کے لئے روحانی حاکم بنایا ہے جس طرح آپ کے کاموں کے وقت مقرر ہیں اسی طرح ہمارے بھی وقت مقرر ہیں اب ہماری نماز کا وقت ہو گیا ہے“ (خلاصه از سیرت احمد از حضرت مولوی قدرت اللہ سنوری صفحہ 57) ”اے خدا تعالیٰ قادر و ذوالجلال! میں گناہ گار ہوں اور اس قدر گناہ کے زہر نے میرے دل اور رگ وریشہ میں اثر کیا ہے کہ مجھے رقت اور حضور نماز حاصل نہیں تو اپنے فضل و کرم سے میرے گناہ بخش اور میری تقصیرات معاف کر اور میرے دل کو نرم کر دے اور میرے دل میں اپنی عظمت اور اپنا خوف اور اپنی 152