ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام

by Other Authors

Page 103 of 426

ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 103

ربط ہے جان محمد سے مری جاں کو مدام تک کہ رمضان گزر جاتا نبی لی لی نیم قر آن کا دور کرتے۔جب حضرت جبرئیل آپ سے ملتے تو آپ نیکی میں تازہ چلنے والی ہوا سے بھی تیز ہوتے۔“ حضرت عائشہ فرماتی ہیں: (بخاری کتاب الصوم حدیث نمبر 1902) رمضان کے مہینے میں آپ کثرت سے قرآنِ کریم کی تلاوت فرماتے۔حضرت جبرئیل کے ساتھ ہر ماه قرآن کریم کی دہرائی فرماتے وفات سے قبل آخری رمضان میں آپ نے دو بار قرآنِ کریم دہرایا۔“ بخاری کتاب المناقب باب علامات النبوة في الاسلام) روزہ رکھنے کے شوق اور اللہ تعالیٰ کی عنایت کرده غیر معمولی صحت ہمت و طاقت اور برداشت کے باوجود رضائے الہی میں جب روزہ چھوڑنے کا حکم ہوتا تو اس پر عمل فرماتے یہ سمجھانے کے لئے کہ ثواب اطاعت میں ہے آپ سفر میں روزہ نہ رکھتے سب کے سامنے کچھ کھانے پینے سے اطاعت کا عملی درس دیتے۔حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ: ”رسول اللہ صل الله علم مدینہ سے مکہ کے لئے نکلے تو آپ نے روزہ رکھا یہاں تا کہ آپ عسفان پہنچے تو پھر پانی منگوایا اور آپ نے اپنے ہاتھوں کو بلند کر کے اٹھایا تاکہ لوگ دیکھ لیں پھر آپ نے روزہ کھول دیا اور اسی حالت افطار میں مکہ پہنچ گئے اور یہ واقعہ رمضان میں ہوا۔“ حضرت عائشہ بیان فرماتی ہیں: (بخاری کتاب الصوم حدیث نمبر 1948ء) ”جب رمضان کا آخری عشرہ آتا تو آنحضر مصلی الم کمر ہمت کس لیتے بیدار رہ کر راتوں کو زندہ کرتے خود بھی عبادت کرتے اہل بیت کو بھی جگاتے رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف بیٹھا کرتے تھے اور آپ کا یہی معمول وفات تک رہا۔“ (بخارى كتاب الصلوة التراويح حديث 1884ء) اس سراج منیر سے روشن ہونے والے بدر کامل حضرت مرزا غلام احمد مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام نے قرآنی احکام اور سنت رسول صلی نیلم کو سب سے زیادہ سمجھا اور اسلام کے دور آخرین میں اسلام کا، مرور 103